یوسی 22 کی کارنر میٹنگ


اورنگی ٹاؤن ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی ہے،اورنگی ٹاؤن کے عوام کو آج 75 سال گزر جانے کے بعد بھی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے،سید مصطفی کمال

ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن کا جلسہ یہ ثابت کرے گا کہ مخالفین پیسے دینے کے باوجود بھی کراچی میں اتنا بڑا جلسہ نہیں کر پاتے جتنا بڑا جلسہ صرف اورنگی ٹاؤن کے عوام کا ہوگا،سید مصطفی کمال

پیپلز پارٹی شہری سندھ کے عوام کے حقوق تو غضب کر رہی ہے ساتھ ساتھ دیہی سندھ کے عوام سے بھی جینے کا حق چھین رہی ہے،سید مصطفی کمال

یوسی 22 کی کارنر میٹنگ میں یہ واضح نظر آرہا ہے کہ پندرہ اکتوبر کا جلسہ مخالفین کو بڑا صدمہ دینے والا ہے،سید مصطفی کمال

کراچی۔۔۔13 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کی آبادی ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی ہے،یہاں وہ لوگ رہتے ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،اس کے باوجود بھی اورنگی ٹاؤن کے عوام کو آج 75 سال گزر جانے کے بعد بھی اورنگی ٹاؤن کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے پندرہ اکتوبر کو جرمن گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ کے سلسلہ میں منعقد اورنگی یوسی 22 میں کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی نیک محمد،عبدلحفیظ، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین،سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد، اورنگی ٹاؤن کے ذمہ داران اور یوسی 22 کے عوام نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پچھلے پندرہ سالوں سے سندھ پر قابض پیپلز پارٹی نے شہر کراچی کو تباہ و برباد کردیا ہے،تمام اداروں میں پیپلزپارٹی نے غیر قانونی بھرتیوں کے ذریعے اندرون سندھ سے اپنی مرضی کے لوگ لگا کر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے،پیپلز پارٹی شہری سندھ کے عوام کے حقوق تو غضب کر رہی ہے ساتھ ساتھ دیہی سندھ کے عوام سے بھی جینے کا حق چھین رہی ہے، اگلے الیکشن میں ایم کیو ایم کراچی سمیت پورے سندھ سے کامیابی حاصل کر کے پیپلزپارٹی کے متعصب ذہنیت کا خاتمہ کرے گی اور سندھ کو جاگیردارانہ سوچ سے آزاد کروائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن سے پہلے کراچی کے تمام 27 ٹاؤنز میں جلسے کرنے جارہی ہے اسی سلسلے میں دوسرا جلسہ عام ایم کیو ایم نے اورنگی ٹاؤن جرمن گراؤنڈ میں منعقد کرنے جارہی ہے جس میں صرف اورنگی ٹاؤن کے عوام شرکت کریں گے اور مخالفین کو بتائیں گے کہ وہ جو اندرون سندھ سے لوگوں کو پیسے دیکر لانے کے باوجود بھی کراچی میں اتنا بڑا جلسہ نہیں کر پاتے جتنا بڑا جلسہ صرف اورنگی ٹاؤن کے عوام کا ہوگا۔سید مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ آج یہاں یوسی 22 کی کارنر میٹنگ میں آکر یہ واضح نظر آرہا ہے کہ پندرہ اکتوبر کا جلسہ مخالفین کو بڑا صدمہ دینے والا ہے کیونکہ پندرہ اکتوبر جرمن گراؤنڈ کا جلسہ اورنگی ٹاؤن میں بسنے والے پاکستانیوں کا جلسہ عام ہوگا جو آنے والے وقت میں اورنگی ٹاؤن کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
***