یوم ولادت پر عالم اسلام کو مبارکباد اور پیغام
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت پر عالم اسلام کو مبارکباد اور پیغام
آج کا دن جہاں ایک مبارک دن ہے وہیں اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے صرف کریں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی۔۔۔28 ستمبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر عالم اسلام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کا دن بھائی چارے،مساوات اور عدل پر مبنی سماج کی تشکیل کا درس دیتا ہے،آج کا دن اس امر کی بھی غمازی کرتا ہے کہ انسانوں کے مابین کوئی تفریق نہیں سب برابری کے حقوق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس پر عمل کرکے آج کی بے چین دنیا امن اور سکون حاصل کر سکتی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کائنات کی واحد ہستی ہیں جنہوں نے ہمیں ہر شعبہ زندگی کے اصولوں سے متعارف کروایا اور ایک قانون ہمارے سپرد کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ آج کا دن جہاں ایک مبارک دن ہے وہیں اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے صرف کریں۔
***
