ذمہ داران و کارکنان کی شرکت،کارکنان میں شدید غم
گزشتہ روز شہید ہونے والے ایم کیو ایم کے سابق ذمہ دار سید نیاز حسین کی نماز جنازہ و تدفین میں ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی و اراکین رابطہ کمیٹی سمیت دیگر ذمہ داران و کارکنان کی شرکت،کارکنان میں شدید غم و غصہ
کراچی۔۔۔23 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اورنگی ٹاؤن کے سابق ٹاؤن ممبر سید نیاز حسین جن کو گزشتہ روز دہشت گردوں نے شہید کردیا تھا انکی نماز جنازہ اورنگی ٹاؤن شارجہ گراؤنڈ شاہ ولی اللہ نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی، رکن رابطہ کمیٹی و سابق وفاقی وزیر سید امین الحق،رکن رابطہ کمیٹی و سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد حسن،رکن رابطہ کمیٹی و انچارج سی او سی فرقان اطیب،اراکین رابطہ کمیٹی، سی او سی کے ذمہ داران،اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر ٹاؤن کے ذمہ داران و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان اور مرحوم سید نیاز حسین کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انکو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنان شدید رنجیدہ تھے اور ساتھی کی شہادت پر غم و غصہ پایا جارہا تھا جن کو مسلسل ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ نے صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایات کیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ سید نیاز حسین شہید کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
***
