سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی پی این ٹی
جس طرح پاکستان کوارٹرز کے علاقہ مکینوں کو بے دخل ہونے نہیں دیا اسی طرح پی این ٹی کالونی کے لوگوں کو بھی بے دخل نہیں ہونے دینگے،ڈاکٹر فاروق ستار
پی این ٹی کالونی کو لیز کراچی کے منتخب میئر اور اسکی کاؤنسل نے دی تھی،ڈاکٹر فاروق ستار
پی این ٹی کالونی کے مکینوں کی چھت بچانے کے لیے ہمیں کسی کے خلاف عدالت میں جانا پڑا تو جائیں گے،ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی پی این ٹی کالونی کراچی میں منعقد نشست میں شرکت شرکاء سے خطاب
کراچی۔۔۔18ستمبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی پی این ٹی کالونی کراچی میں منعقد نشست میں شرکت شرکاء سے خطاب۔ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج یہاں آپ کے سروں پر موجود چھت کی بقاء کے لیے آئے ہیں جس طرح پاکستان کوارٹرز کے علاقہ مکینوں کو بے دخل ہونے نہیں دیا اسی طرح پی این ٹی کالونی کے لوگوں کو بھی بے دخل نہیں ہونے دیں گے ہم پی این ٹی کالونی کے علاقہ مکینوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی این ٹی کالونی کو لیز کراچی کے منتخب میئر اور اسکی کاؤنسل نے دی تھی اس لیے یہاں کے مکینوں کو گھروں سے بے دخل نہیں کرسکتا اور جو لوگوں کو نوٹس بھیج رہے ہیں وہ خود ڈیفالٹر ہیں وہ کس منہ سے پی این ٹی کالونی کے لوگوں کو نوٹس دے رہے ہیں؟ اس سلسلے میں میری ڈائریکٹر ایف آئی اے سے بات ہوئی انہوں نے کہا ہے کہ ہم علاقہ مکینوں کو بے دخل نہیں کرنے جارہے اس کے ساتھ اس مسئلہ کے مستقل حل کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اپنا وفد ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پاس مزاکرات کیلئے بھیج رہے ہیں اور سب کو بات واضع کردینا چاہتا ہوں کہ اس علاقہ مکینوں کی چھت بچانے کے لیے ہمیں کسی کے خلاف عدالت میں جانا پڑا تو جائیں گے اوراگر کوئی اس علاقہ کے گھروں کو گرانے آئے گا تو اسے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا ہم اپنے عوام کے درمیان تھے اور کھڑے رہیں گے۔
***
