سید مصطفیٰ کمال کا گلستان جوہر میں ڈیجیٹل میڈیا آف


آج کا زمانہ ٹی ٹی کا نہیں ٹوئیٹر کا ہے جس کے ذریعے چند سیکنڈوں میں پوری دنیا میں اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں، سید مصطفیٰ کمال

فلسطین میں 10 سال کے بچے اپنے حق کیلئے لڑ رہے ہیں لیکن فوجی ٹینکوں کے آگے سر نہیں جھکا رہے ہیں اپنے حق کیلئے لڑ رہے ہیں ان کی عظمت کو سلام، سید مصطفیٰ کمال

ہم نے سیاست نہیں عملی کام کرنے ہیں اپنے اور اپنے آنے والے بچوں کے مستقبل کیلئے جدو جہد کرنی ہے، سید مصطفیٰ کمال

سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال کا گلستان جوہر میں ڈیجیٹل میڈیا آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی۔۔۔26، اکتوبر 2023ء

 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  گلستان جوہر ٹاؤن کے زیرِ اہتمام ڈیجیٹل میڈیا آفس کی افتتاحی تقریب سے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے آنے والے کارکنان کیلئے یہ آفس سنگ میل ثابت ہوگا اور آپس میں نیٹ ورکنگ مضبوط ہوگی ہم نے سیاست نہیں عملی کام کرنے ہیں اپنے اور اپنے آنے والے بچوں کے مستقبل کیلئے جدو جہد کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور اقتدار میں اس شہر میں 3 سو ارب روپے خرچ کرے تھے آج بھی کوئی دشمن ہو یا دوست 3 سو روپے کی چوری کا بھی الزام نہیں لگا سکتا ہے ہم نے کراچی میں کوئی شادی ہال یا پیٹرول پمپ نہیں خریدے ایم کیو ایم کے کسی وزیر یا میئر پر کوئی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ نے انسانوں کو دنیا میں اشرف المخلوقات بنا کر دنیا میں بھیجا ہے کہ دنیا میں جا کر صحیح اور غلط میں پہچان کر سکیں اور اللّہ اور ان کے رسول ﷺ کے احکامات کی پیروی کریں آج ہمارے جو حالات ہیں اس کے ذمہ دار ہم سب ہیں ہم نے اللّہ اور ان کے رسول ﷺ کی پیروی کرنا چھوڑ دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آج انسان ترقی یافتہ دور سے گزر رہا ہے آج کا زمانہ ٹی ٹی کا نہیں ٹوئیٹر کا ہے جس کے ذریعے چند سیکنڈوں میں پوری دنیا میں اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں اس کے باوجود آج دنیا چاند پر جارہی ہے لیکن اس شہر میں گٹر کے ڈھکن نا ہونے کے سبب بچے گر کر مر رہے ہیں مکمل شہر تباہ ؤ بربادی کا شکار ہے عوام خاموش تماشائی بنی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے لیکن پر امن طریقے سے شارع فیصل پر بیٹھ کر احتجاج ریکارڈ نہیں کر سکتے۔ سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کسی بھی قوم کہ حالات اس وقت تک تبدیل نہیں کرتے جب تک وہ قوم خود جدو جہد نہیں کرتی ہم کمزور لوگ ہیں صرف کوشش کرنے سے اللہ پاک کی رحمت ہمارے ساتھ ہوگی کراچی دنیا کے 12 ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہوگیا تھا لیکن پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت نے 15 سالوں میں 22 ہزار ارب روپے اس شہر پر خرچ کر کے آج شہر کراچی کو دنیا کے 4 بد ترین شہروں میں شامل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے مقابلہ یا لڑائی جھگڑا نہیں کرنا 3 کروڑ کی آبادی میں کتنے لوگ ایسے ہیں جو صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنے والے ہیں اور اپنے شہر کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر آواز بلند کرسکتے ہیں گھر بیٹھے ہمیں حقوق حاصل نہیں ہونگے ہمیں اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا اپنے دماغ کو مثبت کاموں میں مصروف عمل رکھتے ہوئے مستقبل کو فلاحی کاموں میں مصروف رکھیں فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے آپ سب کے سامنے ہے 10 10 سال کے بچے اپنے حق کیلئے لڑ رہے ہیں لیکن فوجی ٹینکوں کے آگے سر نہیں جھکا رہے ہیں اپنے حق کیلئے لڑ رہے ہیں ان کی عظمت کو سلام ہے اس ہی طرح ہمارے شہر کی بہتری کیلئے ہمیں نکلنا ہوگا اور اپنے حقوق حاصل کرنے ہیں۔ اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے طلبہ و طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں اور ربن کاٹ کر  باقاعدہ آفس کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و اراکین، ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام بھی موجود تھے۔

***