October 30, 2026 4:57 pm
سپریم کورٹ بار انتخابات، خالد مقبول صدیقی کا بیان
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سید امجد علی شاہ کی صدارتی عہدے پر کامیابی پر دلی مبارکباد
کراچی۔۔۔۔۔ 30 اکتوبر 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2026-27 میں احسن بھون اور آزاد (عاصمہ جہانگیر) گروپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوارجناب سید امجد علی شاہ کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کےنو منتخب صدر سید امجد علی شاہ آئین و قانون کی پاسداری اور بالادستی کے اصول پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور وکلا برادری کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے، اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت ملک میں عدلیہ کی آزادی، آئینی اداروں کے استحکام اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی فعال اور جرأت مندانہ روایات کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائے گی۔
*****



