شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اورنگی ٹاؤن کے سابق ٹاؤن ممبر سید نیاز حسین کو دہشت گردوں کی جانب سے شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت، شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی۔۔۔22 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن کے سابق ٹاؤن ممبر سید نیاز حسین کو دہشت گردوں کی جانب سے شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سید نیاز حسین کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے سید نیاز حسین مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سید نیاز حسین کو قتل کر کے شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی کوشش کی ہے، ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ذمہ دار سید نیاز حسین کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم سید نیاز حسین کی مغفرت فرمائے انکے درجات بلند فرمائے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔آمین
***
