شبیر قائم خانی کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ


متحدہ بزنس فورم کے وفد کا شبیر احمد قائم خانی کی سربراہی ایف پی سی سی آئی کا دورہ، کاروباری برادری کے مسائل اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر اہم تبادلۂ خیال

کراچی۔۔۔22 اکتوبر 2026ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی کی سربراہی میں متحدہ بزنس فورم کے وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کا دورہ کیا، جہاں کاروباری برادری کو درپیش مسائل، نئے انتظامی یونٹس کے قیام اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد میں متحدہ بزنس فورم کے جنرل سیکریٹری سید مجاہد رسول، نائب صدر عاصم اعزاز عالم اور ایگزیکٹو ممبران جاوید ارشاد، علیشبا خلجی، احسن عزیز، فیصل شفیق، آفاق خان اور شافع شامل تھے۔ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل، ان کے مؤثر ازالے اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے متعلقہ امور کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں اور باہمی مشاورت ناگزیر ہیں۔

اس موقع پر متحدہ بزنس فورم اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے اور کاروباری برادری کے مفادات کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ایف پی سی سی آئی کی جانب سے سینئر نائب صدر آصف سخی، نائب صدر امان پراچہ، ممبر قمر اور دیگر معزز نمائندگان نے وفد کا استقبال کیا۔متحدہ بزنس فورم کا یہ دورہ کاروباری برادری کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر اجاگر کرنے، نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق امور پر مشاورت اور کاروباری حلقوں کے ساتھ مؤثر روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔


*****