شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 07 میں مرکزی الیکشن آفس


آج کی ایم کیو ایم تاریخ کی سب سے طاقتور ایم کیو ایم ہے،سید مصطفٰی کمال 

آج ہم غلط کام کر کہ دشمنوں کو اپنی قوم کو رسوا کرنے کا موقع نہیں دے رہے،ںسید مصطفٰی کمال 

ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان کو چلانے اور بچانے کیلئے آئینی ترامیم تیار کی ہیں کہ جس میں مقامی حکومتوں کو انکا حق وفاق سے ڈائیریکٹ مل سکیگا،سید مصطفٰی کمال 

ہم عوامی طاقت سے مظلوم کو انکا حق دلوانا چاہتے ہیں،ںسید مصطفٰی کمال 

ہم نوجوانوں کیلئے ایسا نظام لانا چاہتے ہیں کہ جس سے ہمارے نوجوان دنیا میں موجود نظام کے ساتھ چل سکے،سید مصطفٰی کمال 

پوری دنیا میں آبادی بڑھ رہی تھی لیکن کراچی کی آبادی کو 30 لاکھ کم کردیا گیاتھا جسے ایم کیو ایم نے بازیاب کروایا،سید مصطفٰی کمال 

پیپلز پارٹی نے سندھ پر 22ہزار ارب لگائے لیکن اسکے باوجود کراچی دنیا کے برے ترین شہروں میں 4 نمبر پر ہے،سید مصطفٰی کمال 

ایم کیو ایم شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 07 میں مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں سید مصطفٰی کمال و اراکین رابطہ کمیٹی کی شرکت 

کراچی۔۔۔28نومبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے کراچی  کےمختلف علاقوں میں مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 07 میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال اراکین رابطہ کمیٹی محمد ابو بکر ، آفاق جمال ، فرقان اطیب ، آسیہ اسحاق ، مسعود محمود نے شرکت کی۔اس موقع پر سید مصطفٰی کمال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے اس سلسلے میں آئے دن آپکے پاس سیاسی جماعتیں آئینگی اور آپ سے ووٹ مانگے گی لیکن کوئی یہ نہیں بتائیگا کہ وہ الیکشن کے بعد آپکے درمیان رہینگے یا نہیں پچھلے 75 سالوں میں اگر سیاسی جماعتوں نے کراچی کے عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو آج یہاں کے عوام گٹر میں گر کر جاں بحق نہ ہورہے ہوتے سب آپکو کہینگے کہ ہم سب سے اچھے ہیں 15 سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں ہے بقول پیپلز پارٹی کے انہوں نے سندھ پر 22ہزار ارب لگائے لیکن اسکے باوجود کراچی دنیا کے برے ترین شہروں میں 4 نمبر پر ہے جبکہ ایم کیو ایم نے صرف 300 ارب خرچ کر کہ دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل کروادیا میں آپ سب عوام سے پوچھتا ہوں کہ ہم آپکو یہ نہیں کہہ رہے کہ ہم اچھے ہیں لیکن ہم ان سارے بروں میں سب سے اچھے ہیں اور ہم اپنی خامیوں کو ختم کرتے چلے جا رہے ہیں ہم آپ سے آج نہیں مل رہے ہم آپ کے درمیان ہرروز موجود ہوتے ہیں اور اگر ہم نے کام نہیں کیا تو آپ ہم سے پوچھ سکتے ہیں ہم سے ماضی میں بہت غلطیاں ہوئیں کوئی بھی غلطی جان کر نہیں کی ہم نے ہر دور میں عوام کی خد مت کی ہے اور اس شہر کی ترقی اس بات کی سب سے بڑی گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے چند ماہ پہلے اس شہر میں مردم شماری ہورہی تھی اور پیپلز پارٹی نے ہماری گنتی پچھلی مردم شماری سے بھی کم کردی تھی پوری دنیا میں آبادی بڑھ رہی ہے لیکن کراچی کی آبادی کو 30 لاکھ کم کردیا گیا یہ سب پیپلز پارٹی کرنے جا رہی تھی لیکن ایم کیو ایم نے اسکا پیچھا کیا اور وزیر اعظم پاکستان کے پاس جاکر اس مسئلے کو اجاگر کیا اور ثبوت دیکھنے کے بعد وفاق نے ہمارے کہنے تک مردم شماری کی تاریخوں کو آگے بڑھاتی رہی ہم نے اپنے آپکو 2لاکھ 30ہزار بازیاب کروائے وہ بھی اس متعصب پیپلز پارٹی سے اندرون سندھ سے قومی اسمبلی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 3 سیٹ کم ہوکر کراچی میں آگئی اور اگر ہمیں پورا گن لیا جائے تو ہم دیہی سندھ سے بہت آگے نکل جائینگے کراچی میں سندھ کی آبادی کے 50 فیصد کراچی میں اور حیدر آباد میں 8 فیصد اور دیگر شہری علاقوں کو ملا لیا جائے تو شہری سندھ کی آبادی 65 فیصد ہوجائیگی اور اس وقت کراچی سے جیتنے والا ہی سندھ میں وزیر اعلٰی لاپائیگا، آج پیپلز پارٹی والے بائیکاٹ کا فارمولا بتا رہے ہیں میں سب کو بتادینا چاہتا ہوں کہ آج کی ایم۔کیو ایم تاریخ کی سب سے طاقتور ایم کیو ایم ہے آج ہم نے پیپلز پارٹی جیسی جماعت سے 73 لاکھ لوگ بازیاب کروالئے ان سب جدوجہد کے باوجود کسی معصوم کی جان نہیں گئی ہم اپنے کردار کے ساتھ اپنا مقدمہ پیش کرینگے اور اپنا حق چھین لیکر رہینگے آج ہم غلط کام کر کہ دشمنوں کو اپنی قوم کو رسوا کرنے کا موقع نہیں دے رہے آج کی ایم کیو ایم بہت مختلف ہے ماضی میں مہاجروں کو سب سے لڑوایا گیا لیکن آج ایم کیو ایم کا کارکن کسی سے نہیں لڑرہا آج پشتون ، پنجابی سمیت سب ایک طاقت ہوکر ایم کیو ایم کے سائے تلے جمع ہو شکے ہیں آج کی ایم کیو ایم بنارس ، لیاری ، قائدآباد سمیت تمام علاقوں کی ایم کیو ایم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن تاریخی دن ہے کہ جب ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان کو چلانے اور بچانے کیلئے آئینی ترامیم تیار کی ہیں کہ جس میں پورے پاکستان میں مقامی حکومتوں کو انکا حق وفاق سے ڈائیریکٹ مل جائے اور جب تک بلدیاتی جکومتیں موجود نہ ہوں اس وقت تک عام انتخابات کرواکر کسی کو اسمبلی میں نہ بھیجا جائے لیکل گورنمنٹ کے انتخابات نہیں کروائے جاتے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جو لوگ عوام عوام کے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں انکو الیکٹ کرنے کیلئے الیکشن نہیں کروائے جاتے یہ کیسا مزاق ہے آج ایم کیو ایم نے تاریخی آئین پیش کر کہ تمام سیاسی جماعتوں سے اس کو منظور کروالیا ہے اس نظام سے آپ کے تمام مسائل آپکے درمیان موجود کونسلر کے پاس آجائینگے آپ انسے پوچھ سکتے ہو آپ وزیر اعلٰی سے نہیں پوچھ سکتے لیکن بلدیاتی نمائندوں سے آپ جواب مانگ سکتے ہو ہم پاکستان کے ہر علاقے میں یہ نظام لانا چاہتے ہیں اور جن کو نئے صوبے بننے پر تکلیف ہے ان سے میں یہ لہنا چاہتا ہوں کہ انہیں ہمارے اس آئینی ترمیم کو سپورٹ کرنا چاہئے کیوں کہ اس سے نئے بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ہم عوامی طاقت سے مظلوم کو انکا حق دلوانا چاہتے ہیں اور آپ لوگوں کے ساتھ ہوئے بغیر ہم یہ سب نہیں کرسکتے ہمیں آپکی اور آپکو ہماری ضرورت ہے ہم نوجوانوں کیلئے ایسا نظام لانا چاہتے ہیں کہ جس سے ہمارے نوجوان دنیا میں موجود نظام کے ساتھ چل سکے ہم اپنے نوجوانوں کو دنیا بھر میں موجود تعلیمی نظام کے مبطابق بنانا چاہتے ہیں ضروری نہیں ہے کہ ہر کسی کو ڈاکٹر بنایا جائے یہاں موجود لوگوں کو کورسز کروا کر سرٹیفکیٹ جاری کرنا چاہئے اور ایسا سرٹیفکیٹ جو دنیا بھر میں کام آسکے اور جب ہمارے نوجوان باہر جائینگے تو پاکستان میں پیسا آئیگا اور پھر ہمیں دنیا بھر میں بھیک نہیں مانگنی پڑیگی آج دنیا بھر میں ہمارے پڑوسی ملک چھایا ہوا ہے آج وہ لوگ آئی ٹی میں بہت آگے نکل چکے ہیں ہمیں ان سے سیکھنا چاہئے ہمیں اپنے نوجوانوں کو ہنر دیکر ملک سے باہر بھیجنا ہے اور وہ ہی نوجوان ہمارے ملک کہ تقدیر بدل سکتے ہیں ہمیں جب جب موقع ملا ہم نے خدمت کرکہ دکھائی اور آگے بھی جیت کر حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اس شہر ، صوبے اور ملک کی تقدیر بدل کر ہی دم لینگے۔اس موقع پر اراکین سی او سی ، ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ 
***