رابطہ کمیٹی کا جرمن گراؤنڈ کا دورہ
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال کا ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں واقع جرمن گراؤنڈ کا دورہ، جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا
کراچی۔۔۔12،اکتوبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینٸر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال اور ڈپٹی کنوینر انیس احمد قاٸم خانی نے 15 اکتوبر کو ایم کیو ایم اورنگی ٹاٶن کے تحت ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سےاورنگی ٹاؤن میں واقع جرمن گراٶنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے جلسہ گاہ انتظامیہ کمیٹی سے جلسے کی انتظامات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور اورنگی ٹاؤن کے ذمہ داران کو 15 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کی دعوت گھر گھر تک پہنچانے اور شرکت کی اپیل کرنے کی ہدایات دیں، انکا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر کا جلسہ ثابت کردے گا کہ اورنگی ٹاؤن کل بھی ایم کیو ایم کا تھا اور آج بھی ہے یہاں کے عوام کو بنیادی حقوق سے مسلسل محروم رکھا گیا اورنگی ٹاؤن زبوں حالی کا شکار ہے یہاں کے عوام غریب و متوسط طبقے کے ہیں جن کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے جلسہ عام کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی سید شکیل احمد، سینٹرل آرگناٸزنگ کمیٹی انچارج فرقان اطیب و اراکین اور ٹاٶن آرگناٸزر و ٹاٶن کے ذمہ داران اور سابق حق پرست اراکین سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔
***
