پارا چنار کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار


ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پارا چنار میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار

نگراں حکومت پارا چنار میں گذشتہ کئی روز سے جاری دو قبائل کے درمیان مسلحہ تصادم اور حالات کی کشیدگی کا نوٹس لیکر ہنگامی اقدامات اُٹھائے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی۔۔۔۔۔12نومبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پارا چنار میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ کئی روز سے پارا چنار میں جاری خونی تصادم کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اُن علاقوں میں کوئی عملی کنٹرول نہیں رہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ نگراں وفاقی حکومت قانون کی عملداری قائم کرنے کیلئے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو طلب کرے لیکن ہر صورت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نگراں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت پارا چنار میں گذشتہ کئی روز سے جاری دو قبائل کے درمیان مسلحہ تصادم اور حالات کی کشیدگی کا نوٹس لیکر ہنگامی اقدامات اُٹھائےاور پارا چنارکے حالات کنٹرول کرے۔
***