پاپولیشن کونسل کے نمائندوں کی ملاقات
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بین الاقوامی تنظیم پاپولیشن کونسل کے نمائندوں کی ملاقات
کراچی، 18 اکتوبر 2023
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بین الاقوامی تنظیم پاپولیشن کونسل کے نمائندوں سے ملاقات، کنوینر ایم کیو ایم نے وفد سے ملاقات میں پاکستان کو لاحق بڑھتی آبادی کے خطرات اور اس سے جڑے دیگر معاشی و معاشرتی مسائل پر روشنی ڈالی، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک میں صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقعوں کی مساوی فراہمی چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ضروری ہے کہ بہبود آبادی کی وفاقی منصوبہ بندی پر عمل کیا جائے۔ ایم کیو ایم وفد میں سابق وفاقی وزیر و رکن رابطہ کمیٹی سید امین، اراکین رابطہ کمیٹی آسیہ اسحاق اور طحہ احمد بھی موجود تھے جبکہ پاپولیشن کونسل سے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر زیبا ستار، سینئر ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر علی میر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ثانیہ علی شاہ موجود تھیں۔
