پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد


 

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کیجانب سے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد، اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج و اراکین سے ملاقات

کراچی، 08 نومبر 2026ء 
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں مرکزی اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج و ذمہ داران نے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر اور اراکینِ اسمبلی سے ملاقات کی اور انہیں دیوالی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی اقلیتی امور کمیٹی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملک کا اہم حصہ ہیں اور ان کے مذہبی تہواروں میں خوشیوں کی شراکت بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ ہے، ملاقات میں انچارج اقلیتی امور پطرس یوسف، مرکزی اقلیتی کمیٹی کے اراکین، رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی، رکن صوبائی اسمبلی مہیش کمار اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔