پاکستان ہاؤس میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس


ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد،ایم ڈی کیٹ میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر تشویش دوبارہ انعقاد کا مطالبہ 
 
کراچی۔۔۔04اکتوبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ہونے والے ایم ڈی کیٹ میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بے قاعدگیوں میں ملوث مجرمان کو بے نقاب کیا جائے اور اس ضمن میں ہونے والی تحقیقات قوم کے سامنے لائی جائے۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ اس قسم کے سنگین جرائم طلبہ و طالبات کے مستقبل کو تاریک کر سکتے ہیں لہٰذا ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے اور اس بات کو ممکن بنایا جائے کہ پیپر آؤٹ نہ ہوسکے اور کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہو۔رابطہ کمیٹی نے حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اس جرم میں شریک افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے جرائم کا ارتکاب نہ ہو سکے۔
٭٭٭٭٭