وکلاء کی سید مصطفی کمال،فاروق ستار سے ملاقات


ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس میں ہندو برادری پر مشتمل وکلاء کے وفد کی سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال،فاروق ستار و دیگر سے ملاقات

کراچی۔۔۔26ستمبر2023ء
متحدہ قومی موومنت پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس میں ہندو برادری پر مشتمل وکلاء کے وفد کی آمد سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال،فاروق ستار و دیگر سے ملاقات۔اس موقع پر وفد نے ہندو برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیااور ایم کیو ایم پاکستان سے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی سفارش کی۔اراکین رابطہ کمیٹی نے ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کو توجہ سے سنا اور کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنے وجود میں آنے کے پہلے دن سے ہی پاکستان بھر میں بلا رنگ و نسل و مذہب اپنی جدو جہد کے ذریعے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور اس ملک میں موجود اقلیتی برادری کو درپیش مسائل پر ایوانوں سے لیکر سڑکوں تک ہر فارم پر آواز اٹھاتی رہی ہے اور آگے بھی اٹھاتی رہے گی اور ملک کی بدلتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندو برادی سمیت ملک میں مقیم تمام اقلیتی برادری اور مظلوم عوام کے تمام مسائل کے حل تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن،اراکین رابطہ کمیٹی بیرسٹر فروغ نسیم، ایڈوکیٹ نعیم صدیقی اور سنجے پروانی بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭