نو منتخب ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ داران کو مبارکباد،
نو منتخب ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ داران کو مبارکباد، ہمیں جھوٹ کا مقابلہ سچ کی طاقت سے کرنا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
سچائی منزل بھی ہے اور منزل تک پہنچنے کا رستہ بھی، جھوٹی معلومات کی آلودگی کے سامنے ہمیں سچائی سے دنیا کو روشناس کروانا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
آج بھی وہ ایم کیو ایم موجود ہے جو موروثیت پر یقین نہیں رکھتی بلکہ موروثیت کیخلاف ایک سیسہ پلائی دیوار ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم نے بہت قربانیاں دیکر آج سب کیلئے ایک پرسکون ماحول قائم کیا ہے، سید مصطفی کمال
آج کا دور صرف سوشل میڈیا کا دور ہے پوری نسل کی جدوجہد اس پلیٹ فارم کے ذمہ ہے، سید مصطفی کمال
ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے اس نے نئی سوچ کو پاکستان کی سیاست میں متعارف کرایا اور ایم کیو ایم نے منفرد رجحان کے ساتھ ہمیشہ نوجوان نسل کو اسمبلیوں میں بھیجا، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی آفس پاکستان ہاؤس میں ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کی تنظیم نو کا اجلاس، رہنماوں کا خطاب
کراچی۔۔۔23 ستمبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ڈیجیٹل میڈیا کی تنظیم نو کے سلسلے میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینرز و اراکین رابطہ کمیٹی سمیت ڈیجیٹل میڈیا کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نو منتخب ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اب آپ لوگوں پر بہت سخت ذمہ داری عائد ہوگئی ہے جس کو تمام نئے منتخب ذمہ داران نے کارکنان کے ساتھ ملکر احسن طریقے سے نبھانی ہے، ہمیں جھوٹ کا مقابلہ سچ کی طاقت سے کرنا ہے اور ایم کیو ایم کا سب سے بڑا مقابلہ اسکے خلاف بنائے گئے جھوٹے پرسیپشن سے ہے، انہوں نے کہا کہ سچائی منزل بھی ہے، اور منزل تک پہنچنے کا رستہ بھی ہے،دنیا تک سچائی پہنچانے کے لئے آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے معلومات کی آلودگی ہمارے سامنے ہے، اس کے سامنے ہمیں سچائی سے دنیا کو روشناس کروانا ہے کیونکہ سچ کے فروغ اور جھوٹ کے خلاف جہاد کا کام ایم کیو ایم کا شعار ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ آج بھی وہ ایم کیو ایم موجود ہے جو موروثیت پر یقین نہیں رکھتی بلکہ موروثیت کیخلاف ایک سیسہ پلائی دیوار ہے،صحیح وقت پر نئے اور تازہ سفر کا آغاز کرنے پر ایم کیو ایم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ اب نیا زمانہ ہے نئے طریقے سے حقوق حاصل کرنے کی جنگ ہے ایم کیوایم نے بہت قربانیاں دیکر سب کے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں اور آج ایک آسان ایم کیو ایم کو کھڑا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تین کروڑ کی آبادی میں ہر گلی کہ لوگ مسائل سناتے نہیں تھکتے،کیا وجہ ہے کہ لوگ اپنے مسائل لیکر سڑک پر نہیں نکل رہے،شہری سندھ میں بدترین کوٹہ سسٹم نافذ ہے،پڑوسی ملک چاند پر جارہا ہے اور کراچی میں لوگ گٹر میں گر کر مررہے، یہ ہمارا قصور ہے کہ لوگ اپنے جائز حقوق کو مانگنے کیلئے بھی سڑک پر نہیں نکل رہے۔سید مصطفی کمال نے مزید کہا آج کا دور صرف سوشل میڈیا کا دور ہے پوری نسل کی جدوجہد اس پلیٹ فارم کے ذمہ ہے،ایم کیوایم پاکستان ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کو ہر وقت متحرک رکھے گی، ایم کیوایم کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ایک جدوجہد شروع کررہی ہے جس طرح ایم کیوایم نے مردم شماری میں پیپلزپارٹی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے کہا کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے ، ہماری سوشل میڈیا ٹیم کی دن رات محنت سے حافظ نعیم تک مردم شماری کے معاملے میں جاگے اور ایم کیو ایم کی سوشل میڈیا ٹیم کی جدوجہد کے سبب ستر لاکھ لاپتہ لوگ مردم شماری میں شامل کیے گئے اور اب ہماری جدوجہد صوبہ سندھ کے عوام کو اس کے حقوق دلائے گی جبکہ اجلاس سے ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایم کیوایم کا وطیرہ ہے کہ اس نے نئی سوچ کو پاکستان کی سیاست میں متعارف کرایا اور ایم کیو ایم ہی نے منفرد رجحان کے ساتھ ہمیشہ نوجوان نسل کو اسمبلیوں میں پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے آج نئے حوصلہ و عزم کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے ذمہ داران کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور یہ ایم کیو ایم کی سوشل میڈیا ٹیم اب ہر ظلم کیخلاف ہر فورم پر پاکستان کے عوام کی آواز بن کر انکے حقوق کی جنگ لڑے گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ پاکستان ایک سیب کی طرح کچھ لوگوں کی گود میں گرا مگر ان لوگوں نے اس سیب کو بھنبھوڑ کر لوٹ لیا،آج بے روزگاری غربت کے ساتھ ہماری معیشت روز بہ روز نیچے جارہی ہے…
