ہندو برادری کو دیوالی کی دلی مبارکباد


ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی دلی مبارکباد

کراچی ۔۔۔11 اکتوبر ،2023

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ دیوالی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی عبادت گاہوں اور مذہبی عقائد کا احترام کریں لہذا دنیا کا ہر مذہب امن شانتی اور بھائی چارے کا درس ملتا یے اور تمام مزاہیب کا احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں مذہبی تہوار ثقافتی رسم ورواج کا عکاس ہوتے ہیں وہیں ہمیں یہ موقع بھی فراہم کرتے ہیں کہ ہم معاشرے کے پسماندہ طبقے کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں انہوں نے کہا کہ وہ دیوالی کے موقع پر ہندو برادری اپنی عبادات میں ملک میں امن و امان کے قیام ، مذہبی رواداری و ہم آہنگی کے فروغ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں