مصطفی کمال کی طوفان اقصیٰ سندھ مارچ میں شرکت
آج فلسطین کے مسلمان تنہا اللہ کے رسول کی امانت کا دفاع کر رہے ہیں اور امت منتشر ہے، سید مصطفی کمال
تمام مسلم ممالک اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر فلسطین کے عالمی مسئلے پر ایک ہوجائیں، سید مصطفی کمال
یہ ظلم و ستم فلسطین کے ان معصوم بچوں کا امتحان نہیں ہیبلکہ یہ میرا اور آپ کا امتحان ہے، سید مصطفی کمال
سید مصطفی کمال کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی کراچی میں جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام منعقدہ طوفان اقصیٰ سندھ مارچ میں شرکت
کراچی۔۔۔۔۔3نومبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کراچی میں جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام منعقدہ طوفان اقصیٰ سندھ مارچ میں شرکت اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ طوفان اقصیٰ سندھ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج فلسطین کے مسلمان تنہا اللہ کے رسول کی امانت کا دفاع کر رہے ہیں جبکہ یہ صرف فلسطینیوں کی لڑائی نہیں ہے بلکہ پوری امت مسلمہ پر، کلمہ پڑھنے والے ہر شخص پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ آج امت مسلمہ کا اتحاد پارہ پارہ ہے، ہمارے سارے دشمن ایک ہوگئے ہیں لیکن امت منتشر ہے۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ تمام مسلم ممالک اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر فلسطین کے عالمی مسئلے پر ایک ہوجائیں،جب دنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ تمام مسلم ممالک اس مسئلے پر کھل کر فلسطینوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں تو اگلہ جہاز فلسطین کے معصوم بچوں اور نہتے بے گناہ شہریوں پر بم گرانے کیلئے اُڑان نہیں بھرے گا۔ یہ ظلم و ستم فلسطین کے ان معصوم بچوں کا امتحان نہیں ہے کو اسرئیلی جارحیت کے نتیجے میں روز شہید ہورہے ہیں بلکہ یہ میرا اور آپ کا امتحان ہے، ایک ایک کلمہ پڑھنے والے اور خود کو مسلمان کہنے والے کا امتحان ہے۔
