مشترکہ پریس بریفننگ سے خطاب


پاکستان کا آئین حکمران دوست ہے، اسکو عوام دوست بنائے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا۔، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اختیارات جب تک نچلی سطح پر منتقل نہیں ہونگے صوبے کے حالات نہیں بدلیں گے۔خالد مقبول صدیقی

 

آئیں ایسا پاکستان بنائیں جہاں طاقت آئین نا ہو بلکہ آئین طاقت ہو۔، ڈاکٹر خالد مقبول

 

وقت آگیا ہے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے فارمولا کو طے کیا جائےایم کیو ایم اور ن لیگ کے اتحاد سے پورا پاکستان مستفید ہوگا، خواجہ سعد رفیق

 

ہم سمجھتے ہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم کا عمل صوبوں سے آگے بڑھنا چاہیے ، خواجہ سعد رفیق


پاکستان مسلم لیگ ن کے  نمائندہ وفد  کی  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے  مرکز بہادرآباد  آمد، کنوینر اورسینئیر ڈپٹی کنوینرزملاقات اور مشترکہ پریس بریفننگ سے خطاب


کراچی ۔۔12نومبر 2023


 پاکستان مسلم لیگ ن کے  نمائندہ وفد  کی  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےمرکز بہادرآباد  آمد اور   مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، سینئر ڈپٹی کنوینر، نسرین جلیل، سید مصطفی کمال ،ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر  سے ملاقات جبکہ مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق ، بشیر میمن ، نہال ہاشمی ،علی اکبر گجر اور کھیل داس کوہستانی شامل تھے ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم  پاکستان مسلم لیگ ن  کے مرکزی وفد کو بہادرآباد آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کی آمد ہم سب کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے اس سے سیاسی رواداری کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ وفاق اور صوبے کے رشتے مضبوط ہوں گے اور ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کا اشتراک ملکی سیاست میں حقیقی تبدیلی لائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کے بحران سے نبرد آزما ہے وسائل کی تقسیم کے بعد پاکستان ایسا ملک بنے گا جو ملت اسلامیہ کی قیادت کرنے کے قابل ہوگا پاکستان کے آئین کو عام پاکستانیوں کے حقوق کی حفاظت کرنے والا بنائیں گے وفاق اور صوبے کو جس طرح آئینی تحفظ حاصل ہے شہری حکومت کو بھی آئین میں تحفظ دینے کی ضرورت ہےانہوں نے کہاکہ اختیارات جب تک نچلی سطح پر منتقل نہیں ہونگے صوبے کے حالات نہیں بدلینگے۔آئین میں یہ شق لکھوائی جائے جب تک بلدیاتی الیکشن نہ ہوتب تک جنرل الیکشن نہ کرانےجائے ،جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ آئین میں بلدیاتی اداروں کے کام اور انکے اختیارات واضع لکھے جائیں ۔مہزیب معاشرے میں لوکل گورنمینٹ کا دائرہ وسیع اور بااختیار  ہو،این ایف سی کو پی ایف سی کے ساتھ مشروط کیا جائے عام پاکستانیوں کی دہلیز تک اختیارات پہنچائیں جائیں ہمیں مل کر ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہیےاس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ایم کیو ایم کی لیڈر شپ کا مشکور ہوں انہوں نے یہاں مدعو کیا،وقت آگیا ہے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے فارمولا کو طے کیا جائے ایم کیو ایم اور ن لیگ کے اتحاد سے پورا پاکستان مستفید ہوگا ہم سمجھتے ہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم کا عمل صوبوں سے آگے بڑھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے اس وقت اورمیثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا،ایم کیو ایم ن لیگ کی جانب سے مشاورتی کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا ،سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ہماری جے یو آئی اور فنکشنل لیگ کے سربراہ سے بھی بات چیت ہوئی ہے ،کوشش ہوگی سندھ میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا اتحاد بنائیں