مختلف شہروں سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں قرآن خوانی
ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام
مرکزی اجتماع ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں منعقد کیا گیا، کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی اراکین رابطہ کمیٹی کی شرکت
سہراب گوٹھ کراچی، مارکیٹ چوک حیدرآباد بشمول شہداء فلسطین کے درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اس پر اجر عظیم کی دعا
کراچی۔۔۔31 اکتوبر 2023ء
ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹس میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں ہوا۔ جس میں پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی، سابق وفاقی وزیر امین الحق، اراکین رابطہ کمیٹی، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران و کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر سہراب گوٹھ کراچی، مارکیٹ چوک حیدرآباد بشمول شہداء فلسطین کے درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اس پر اجر عظیم کی دعا کی گئی۔
