لیاقت علی خان کے نام کو مٹایا جارہا ہے،کشور
قومی اسمبلی میں راولپنڈی ایئر پورٹ کو لیاقت علی خان سے منسوب کرنے کی قرارداد کو غیر قانونی طور پر رد کیا گیا،کشور زہرا
لیاقت علی خان کا درجہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد دوسرے نمبر پر ہے نہ جانے کیوں تاریخ سے لیاقت علی خان کے نام کو مٹایا جارہا ہے،کشور زہرا
کراچی ۔۔۔19 اکتوبر ،2023
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کی رکن اور سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں راولپنڈی آئر پورٹ کو لیاقت علی خان سے منسوب کرنے کی قرارداد کو غیر قانونی طور پر رد کیا گیا، میری پہلے سے موجودہ قانونی قرار داد کو روک کر اچانک غیر قانونی طور پر بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ نام رکھنے کی قرار داد پیش کرکے منظور کرلی گئی جس کو ہم نے چیلنج کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ بطور خاتون لیڈر ہم بھی بے نظیر بھٹو کی عزت کرتے ہیں مگر ہم نے درخواست کی تھی کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام لیاقت علی خان سے منسوب کیا جائے۔کشور زہرہ نے مزید کہا کہ لیاقت علی خان کا درجہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد دوسرے نمبر پر ہے نہ جانے کیوں تاریخ سے لیاقت علی خان کے نام کو مٹایا جارہا ہے۔
***
