کراچی یونیورسٹی کی ٹیچرز سوسائٹی کے وفد


جامعہ کراچی کی گرانٹ میں اضافہ کرکے یونیورسٹی کے مالی معاملات حل کرنے کو یقینی بنایا جائے، سید امین الحق

فیسوں میں ناجائز اضافہ کرنا طلبہ کا استحصال ہے انکے مستقبل سے زیادتی کے مترادف ہے، سید امین الحق

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی انتخابی دفتر پاکستان ہاؤس میں کراچی یونیورسٹی کی ٹیچرز سوسائٹی کے وفد کی اراکینِ رابطہ کمیٹی سید امین الحق، محمد ابوبکر، انچارج اے پی ایم ایس او و اراکینِ مرکزی کمیٹی سے ملاقات

کراچی۔۔۔25ستمبر2023ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی انتخابی دفتر پاکستان ہاؤس میں کراچی یونیورسٹی کی ٹیچرز سوسائٹی کے وفد کی سابق وفاقی وزیر و رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق، رکن رابطہ کمیٹی محمد ابوبکر اور انچارج آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ثاقب اعجاز اور اراکینِ مرکزی کمیٹی سے ملاقات اساتذہ کے وفد میں ڈاکٹر شاہ علی القدر، ڈاکٹر غفران، ڈاکٹر فیضان اور دیگر موجود تھے، وفد نے اراکینِ رابطہ کمیٹی کو جامعہ کراچی کے مالی معاملات فیسوں میں اضافے سمیت اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے اساتذہ کے وفد کو ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ جامعہ کراچی کی گرانٹ میں اضافہ کرکے یونیورسٹی کے مالی معاملات حل کرنے کو یقینی بنایا جائے انکا مزید کہنا تھا کہ فیسوں میں ناجائز اضافہ کرنا طلبہ کا استحصال ہے انکے مستقبل سے زیادتی کے مترادف ہے ایم کیو ایم پاکستان اسکی مخالفت کرتی ہے اساتذہ کے مطالبات کو پورا کرنا جامعہ کراچی کی انتظامیہ اور ایچ ای سی کی ذمہ داری ہے اور اساتذہ سے گزارش ہے کہ معاملات حل ہونے پر تعلیمی سلسلے کا جلد از جلد آغاز کریں تاکہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ہو اور مستقبل ضائع ہونے سے محفوظ رہے۔