کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے اعزاز میں عشائیہ


ہمارے اجداد کی قربانیوں کے سبب ہندوستان کا یہ حصہ پاکستان بنا انکی بدولت یہاں کی غلامی آزادی میں تبدیل ہوئی،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ہمارےاور آپ کے بغیر یہ پاکستان چل نہیں پارہا اس کی زندہ مثال کراچی میں مصنوعی قیادت بٹھانے کی تمام سازشوں کا ناکام ہونا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 

ہمیں اس شہر کے عوام کو ماضی کی طرح متحد کرنا ہے اور اس شہر اور صوبے میں مقیم مظلوم عوام کو اس کے جائز حقوق دلوانے ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 

ایم کیو ایم ہر گزرتے دن کے ساتھ نکھر رہی ہے،سید امین الحق

ایم کیو ایم پاکستان ماضی سے لیکر اب تک بلا تفریق رنگ و نسل خدمت کی ہے،سید امین الحق 

کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے اعزاز میں سربراہ ملک برادری لیاقت آباد ملک حاجی محمد اختر کی جانب سے عشائیہ کااہتمام، ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان 

کراچی۔۔۔26اکتوبر2023ء 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے اعزاز میں سربراہ ملک برادری لیاقت آباد ملک حاجی محمد اختر کا عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ کے دوران ملک حاجی محمد اختر نے اپنی برادری سمیت ایم کیو ایم کی مظلوموں کے حق میں کی جانے والی جدوجہد سے متاثر ہوکر شمولیت کا اعلان کیا۔ عشائیہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک برادری کا خلوص، محبت اور انکی وفاداری خراج تحسین کی مستحق ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ لینے نہیں بلکہ آپ سے انتخابی عمل میں اپنا حصہ ڈالنے کا پیغام دینے آئے ہیں آپ کا تعلق ان لوگوں میں سے ہے جنہیں ہماری جدوجہد کا مقصد سمجھانے کی ضرورت نہیں اور ماضی میں ملک برادری کے ساتھ ہونے والی حق تلفی کی تلافی کا وقت آچکا ہے، آپ کی شمولیت سے ہماری سیاسی قوت مزید مضبوط تر ہوگی اور ہم مل کر دیگر لوگوں کو شمولیت کی دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان کو آزادی دلوائی ان سے زیادہ کوئی وفادار نہیں ہو سکتا جس کی رگوں میں پاکستان خون بن کر دوڑتا ہو اس سے کوئی وفاداری کا سرٹیفیکیٹ نہیں مانگ سکتا یہ وہ قوم ہے جس نے اپنا سب کچھ لٹا کر یہ ملک بنایا ہے ہمارے اجداد کی قربانیوں کے سبب ہندوستان کا یہ حصہ پاکستان بنا انکی بدولت یہاں کی غلامی آزادی میں تبدیل ہوئی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایک طرف پیشہ وارانہ سیاست ہے تو دوسری جانب سیاست برائے عبادت ہےہماری سیاست اپنے لوگوں کے لئے ہے، پاکستان سے محبت ہماری مجبوری ہے اسے کمزوری نا سمجھا جائےہمارےاور آپ کے بغیر یہ پاکستان چل نہیں پارہا اس کی زندہ مثال کراچی میں مصنوعی قیادت بٹھانے کی تمام سازشوں کا ناکام ہونا ہے ہم نے اس ملک اور شہر کیلئے جتنی قربانیاں دی ہیں اتنی کوئی نہیں دے سکتا اور ہم اس ملک کو اس کے اصل مقصد کی طرف لےجانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ہمیں اس شہر کے عوام کو ماضی کی طرح متحد کرنا ہے اور اس شہر اور صوبے میں مقیم مظلوم عوام کو اس کے جائز حقوق دلوانے ہیں اور ایک نظام قائم کرنا ہے جسکے زریعے عوام کے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جا سکیں ہتھیار نا ہماری ثقافت ہے نا پہچان بلکہ قلم ہمارا ہتھیار اور علم ہماری طاقت ہے اور آج میں آپ سمیت تمام عوام سے کہتا ہوں آئیں ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں ہم اور آپ مل کر ایسا ملک بناتے ہیں جس کا خواب بانیان پاکستان نے دیکھا کہ جہاں بلا رنگ و نسل و مذہب تمام عوام کو یکساں حقوق حاصل ہوں۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر و رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے انتخابی حلقہ لیاقت آباد میں بے شمار ترقیاتی کام ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی محنت اور کوششوں سےکروائے جس کا نتیجہ ہمیں آج نظر آرہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے ماضی سے لیکر اب تک بلا تفریق رنگ و نسل خدمت کی ہے اور اسی خد مت کی وجہ سے آج ایم کیو ایم پاکستان میں مختلف برادریوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ایم کیو ایم ہر گزرتے دن کے ساتھ نکھر رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آنے والی وفاقی اور صوبائی حکومت ایم کیو ایم کی ہوگی اور ہم اقتدار میں آکر پاکستان بھر کے مظلوم عوام  کی محرومیاں دور کرینگے ایم کیو ایم نے ہر دور میں ملک کی خدمت کی ہے اور آگے بھی عوامی طاقت کے زریعے اس ملک کی خد مت کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔