خان لیاقت علی خان کی 72ویں برسی


کشور زہرہ کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد کی شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 72ویں برسی کے موقع پر انکے مزار پر حاضری


کراچی۔۔۔16 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی رکن و سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کی قیادت میں وفد نے کے اراکین نے مزار قائد کے احاطے میں مدفون شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 72ویں برسی کے موقع پر انکے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ایم کیو ایم کے وفد میں اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی،محفوظ یار خان،سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد حسن،نگہت شکیل،سی او سی کے اراکین،سابق حق پرست اراکین اسمبلی و شعبہ جات کے ذمہ داران شامل تھے۔وفد نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کے ایثال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعاء و فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی۔
***