October 2, 2023 11:00 pm
خالد مقبول صدیقی کاعوام کو خراج تحسین
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ملیر ٹاؤن میں ہونے والے کامیاب جلسے پر کارکنان و حق پرست عوام کو خراج تحسین
کراچی۔۔۔02 اکتوبر 2023ء
متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یکم اکتوبر کو ملیر ٹاؤن میں ہونے والے کامیاب جلسے پر ملیر ٹاؤن کے حق پر ست عوام کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ ملیر ٹاؤن میں ہونے والا جلسہ سندھ کے عوام کی حق حکمرانی کے حصول میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا،ملیر ٹاؤن کے حق پر ست عوام نے جلسے کو کامیاب بنا کر اپنی کا میابی کا سفر شروع کر دیا ہے جو بہت جلد اپنی منزل کو پہنچے گا۔کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کامیاب جلسے کے انتظام پر کارکنان ذمہ داران اور مرکزی شعبہ جات کے اراکین کو زبردست شاباش دی جن کی شبا نہ روز محنت سے ملیر ٹاؤن کا جلسہ کامیابی سے ہمکنا ر ہوا۔اس مو قع پر عوام اور کا رکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
٭٭٭٭٭
