خالد مقبول صدیقی کا غزہ کے ہسپتال


ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت


اسپتال میں زیر علاج بچوں، عورتوں اور بزرگوں کو بمباری  کا نشانہ بنانا بزدلی اور بربریت  کی انتہا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اقوام عالم کو اس انسانیت سوز حملے کی کھُل کر مذمت کرنا چاہئے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 

کراچی ۔۔۔18 اکتوبر 2023
 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےغزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملہ میں800 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپتال میں زیر علاج بچوں ، عورتوں اور بزرگوں کو بمباری  کا نشانہ بنانا بزدلی اور بربریت  کی انتہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی جدوجہد کے خلاف اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اقوام متحدہ، سیکیورٹی کونسل اور او آئی سی سے مطالبہ کرتی ہے وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں، یہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ اقوام عالم کا مسئلہ ہے اگر توجہ نا دی گئی تو عالمی امن متاثر ہوگا, یہ آگ بہت جلد دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور ہم سب خطرے میں ہوں گے.