خالدہ اطیب کاوقار مہدی کے بیان پر تبصرہ


وقار مہدی خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں اور حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے آخری15سالوں کا حساب دیں،خالدہ اطیب
 
ایم کیو ایم کو جب بھی موقع ملا شہر کراچی کی ترقی کیلئے وہ کارہائے نمایا ں انجام دئے کہ شہر کراچی دنیا کے 12تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شمار کیا جانے لگا،خالدہ اطیب
 
ایم کیو ایم پاکستان کی سینیٹر خالدہ اطیب کا پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کے بیان پر تبصرہ
 
کراچی۔۔۔26ستمبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینیٹر خالدہ اطیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وقار مہدی کس منہ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان نے شہر کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا ایم کیو ایم پاکستان کو جب جب موقع ملا  شہر کراچی کی ترقی کیلئے وہ کارہائے نمایا ں انجام دئے کہ  دنیا کے 12تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شمار کیا جانے لگاجبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے 15سالہ دور میں شہر کراچی دنیا کے 4بدترین شہروں میں شمار کیا جانے لگااس کے برعکس پیپلز پارٹی 15 سالوں سے مسلسل اور باقی ماندہ سالوں میں گاہے بگاہے بلا شرکت غیر حکمران رہی اور ہزاروں ارب روپے کا فنڈ انکے ہاتھ لگا اس کے باوجود شہر کراچی اور دیگر چھوٹے بڑے شہر ایک طرف سندھ کی کوئی ایک یوسی بھی ماڈل کے طور پر وقار مہدی پیش نہیں کر سکتے جو پیپلز پارٹی نے بنائی ہو۔خالد ہ اطیب نے مزید کہا کہ وقار مہدی خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں اور حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے آخری15سالوں کا ہی حساب دے دیں ایم کیو ایم پاکستان پر انگلی اٹھانے سے قبل اپنے گریبانوں میں جھانکیں پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ دہشت گردی سے عبارت ہے جس میں بم دھماکوں سے لیکر طیارہ ہائی جیکنگ بھی شامل ہے۔
٭٭٭٭٭