کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد


کراچی پر 2018 میں مصنوعی عوامی نمائندوں کو مسلط کیا گیا تھا ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا اور کراچی حق پرستوں کے بغیر چلانا نہ ممکن ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

آنے والا دور حق پرستوں کا ہے اور ہمیں تیار رہنا چاہئے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اورنگی ٹاؤن اور یوسی کے ذمہ داران اور کارکنان کو کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد اور انتھک محنت پر خراج تحسین،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


کراچی ۔۔18, اکتوبر ،2023

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اورنگی ٹاؤن کے ٹاؤن آفس کا دورہ کیا اور ذمہ داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی اور سی او سی کے اراکین موجود تھے۔ یوسی اور ٹاؤن سے ذمہ داران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پر 2018 میں مصنوعی عوامی نمائندوں کو مسلط کیا گیا تھا جن کا کراچی سے کوئی تعلق نہیں تھا جبکہ اس بدترین سیاسی دور میں بھی اورنگی ٹاؤن کے عوام نے ایم کیو ایم کے پرچم کو بلند رکھا اور اپنے حقیقی حق پرست عوامی نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن وہ علاقہ ہے جہاں پاکستان کی خاطر دو بار ہجرت کرنے والوں کی اولادیں رہتی ہیں اور پاکستان سے محبت ہماری رگوں میں خون بن کر دوڑتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کراچی کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا اور کراچی حق پرستوں کے بغیر چلانا نہ ممکن ہے۔ آنے والا دور حق پرستوں کا ہے اور ہمیں تیار رہنا چاہئے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اورنگی ٹاؤن اور یوسی کے ذمہ داران اور کارکنان کو کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد اور انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔