سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال کا خطاب


 فلسطین کے نہتے مسلمان حتیٰ کے معصوم بچے بھی سترسالوں سے اسرئیلی بربریت کا شکار ہیں،سید مصطفی کمال
 
ہم قبلہ اوّل اور فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے،سید مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام حیدرآباد پریس کلب پر فلسطین یکجہتی ریلی سے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال کا خطاب

حیدرآباد۔۔۔22اکتوبر2023ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حیدر چوک تا حیدرآباد پریس کلب ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی سربراہی سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال،ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی،عبد الوسیم و اراکین رابطہ کمیٹی نے کی۔ ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعت کے رہنماؤں اور تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام نے شرکت کی۔اس موقع پرریلی کے شرکاء سے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کرنے پر تمام جماعتوں کا شکریہ اور آج ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امت مسلمہ پر ظلم کیخلاف ایک ساتھ یکجا ہوکر فلسطین عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں نہتے مسلمان حتیٰ کے معصوم بچے بھی اسرئیلی بربریت کا شکارہیں جبکہ آج سترسال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے فلسطینی عوام اسرائیل کے ظلم و ستم کا شکار ہورہے ہیں جبکہ فلسطین کے معصوم بچے شہید ہوکر جنت میں داخل ہورہے ہیں اللہ تعالیٰ بھی ہم سے حساب لیں گے جب اسرئیلی فلسطین پر بم گرا رہا تھا تو تم کیا کر رہے تھے ہمارا امتحان ہے اس لئے ایم کیو ایم نے اپنا فرض سمجھتے ہوئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے کراچی سے کشمور تک آواز لگا رہے ہیں کہ تمام اختلافات کو بھلا کر دنیا کو بتا دیں کہ ہم قبلہ اوّل اور فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے،ایم کیو ایم کی کاوشوں سے پاکستان کا صوبہ سندھ فلسطین پر مظالم کیخلاف یکجا اور متحد ہیں اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود بھی فلسطین کے مسئلے پر متحد ہیں اللہ تعالیٰ پاکستانیوں کو یکجا کرنے کی ایم کیو ایم کی کوششوں کو قبول کرے۔

٭٭٭٭٭