جماعت اسلامی کی ایم کیو ایم میں شمولیت


آج ہم نے تمام تر مفادات کو درگزر کرتے ہوئے بلا رنگ و نسل و مذہب پاکستان میں مقیم تمام قومیتوں کے مسائل حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کرنی ہے،انیس احمد قائم خانی 

ہمیں ایک پرچم تلے متحد ہوکر حالات کا مل کر سامنا کر نا ہےاورآنے والے جرنل الیکشن کے حوالے سے تحریکی کاموں میں بھڑ چڑھ کا حصہ لینا ہے اور ایم کیو ایم کو کامیاب بنانا ہے،انیس احمد قائم خانی

مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس پر جماعت اسلامی سرجانی ٹاؤن جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ناظم اور رکن جماعت اسلامی احمد الدین، نائب ناظمین ابوبکر اور شکیل، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ عائشہ ایاز، نائب ناظمہ زاہدہ بانو کی ذمہ داران و کارکنان ہمراہ ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی سے ملاقات ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان 

کراچی۔۔۔10نومبر2023ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس پر جماعت اسلامی سرجانی ٹاؤن حلقہ امیر معاویہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے یوسی 5 یوسف گوٹھ کے ناظم اور رکن جماعت اسلامی احمد الدین، نائب ناظمین ابوبکر اور شکیل، جماعت اسلامی حلقہ خواتین یوسی 5 کی ناظمہ عائشہ ایاز، نائب ناظمہ زاہدہ بانو نے سیکڑوں کارکنان کے ہمراہ انیس احمد قائم خانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے افراد نے جماعت اسلامی کو خیرباد کہتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کے موجودہ حالات میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی شہر کے عوام کیلئے کی جانے والی جدوجہد اور خدمت سے متاثر ہو کر آج ہم ایم کیو ایم کی انقلابی تحریک میں شامل ہو رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اور آپ اپنے اتحاد سے اس شہر کے تمام مسائل کو کرنے کی کوشش کرینگے۔اس موقع ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے جماعت اسلامی سے آنے والے افراد کو سراہتا ہوئے ایم کیو ایم پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد ایک خوش آئند عمل ہے ہم سب کو تمام اختلافات کو بھلاتے ہوئے ایک پرچم تلے متحد ہوکر حالات کا مل کر سامنا کر نا ہےاورآنے والے جرنل انتخابات کے حوالے سے تحریکی کاموں میں بھڑ چڑھ کا حصہ لینا ہے اور ایم کیو ایم پاکستان کا پیغام عام عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انیس احمد قائم خانی نے مزید کہا کہ آج کی ایم کیو ایم ماضی کی ایم کیو ایم بالکل مختلف ہے آج ہم نے تمام تر مفادات کو درگزر کرتے ہوئے بلا رنگ و نسل و مذہب پاکستان میں مقیم تمام قومیتوں کے مسائل حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی آسیہ اسحاق، رکن رابطہ کمیٹی و انچارج سی او سی فر قان اطیب اراکین سی او سی اور سرجانی ٹاؤن کے انچارج جنید حیات و دیگر بھی موجود تھے۔ 

٭٭٭٭٭