گلشن اقبال ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس


مردم شماری میں ہم نے کراچی کے 70 لاکھ افراد بازیاب کرائے جو ایم کیو ایم کا کارنامہ ہے، سید مصطفی کمال

سارے تجربے ناکام ہو گئے انشاء اللہ آنے والا وقت کراچی کے مظلوموں کا ہے، سید مصطفی کمال

میرے دور نظامت میں دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والا شہر کراچی آج دنیا کے چار بدترین رہائشی شہروں میں شامل ہوچکا ہے, سید مصطفی کمال

 سینئیر  ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال ودیگر کا  گلشن اقبال ٹاؤن میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس  کے شرکاء سے خطاب

کراچی ۔۔۔26 اکتوبر 2023

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اپریل میں کراچی کی آبادی 1 کروڑ 35 لاکھ دکھائی مگر اب آبادی دو کروڑ پانچ لاکھ ہوچکی ہے۔ ہم نے کراچی کے 70 لاکھ افراد بازیاب کرائے جس کی وجہ سے کراچی کی قومی اسمبلی میں 2 اور سندھ اسمبلی میں 3 نشستیں بڑھیں گی جو ایم کیو ایم کا کارنامہ ہے، ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن باقی پارٹیوں سے کم غلطیاں کی ہیں، سارے تجربے ناکام ہو گئے انشاء اللہ آنے والا وقت کراچی کے مظلوموں کا ہے ان خیالات کا اظہار سینٸر ڈپٹی کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سید مصطفی کمال نے گلشن اقبال ٹاؤن میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس  کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور نظامت میں دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والا شہر کراچی آج دنیا کے چار بدترین رہائشی شہروں میں شامل ہوچکا ہے۔ کراچی کے مسائل کا حل صرف ایم کیو ایم کے پاس ہے کیونکہ کراچی آخری دفعہ ہمارے ہاتھوں سے بنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے 15 سالہ دور میں 22 ہزار ارب روپے سندھ پر خرچ کرنے کا دعوہ کرتی ہے لیکن یہ رقم خرچ کرنے کے باوجود عوام کو ایک قطرہ پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے جو پانی لائنوں میں آتا تھا اس پر بھی ہائیڈرنٹ بنا کر ہمارا ہی پانی چوری کر کے اربوں روپے میں ہمیں بیچا جا رہا ہے مگر کوئی پر سان حال نہیں ہے۔ 5لاکھ نوکریاں دی گئی جن میں کراچی یا شہری سندھ کا ایک بھی نوجوان شامل نہیں ہے ان کے بڑوں نے کوٹہ سسٹم رائج کیا جس میں 60فیصد دیہی اور 40فیصد شہری کوٹہ ہے لیکن یہ پیپلز پارٹی اس40فیصد کوٹہ پر بھی ہمیں روزگار نہیں دے رہی جبکہ جعلی ڈومیسائل بنا کرشہری کوٹہ کی نوکریاں بھی دیہی سندھ کے لوگوں کو دی جارہی ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن  اور سی او سی انچارج فرقاب اطیب نے خطاب کیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قاٸمخانی، اراکین رابطہ کمیٹی، اراکین COC، ٹاٶن کے زمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود  تھی۔