جلسہ گاہ کا دورہ
سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال کا ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی کے ہمراہ ایم کیو ایم کی جانب سے 26 نومبر کو کورنگی ٹاؤن میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں جلسہ گاہ کا دورہ
کراچی۔۔۔10نومبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام 26نومبر کو کورنگی ٹاؤن میں ہونے والے جلسے کے سلسلے سینٸر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال اور ڈپٹی کنوینر انیس احمد قاٸم خانی نے جلسہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سید مصطفٰی کمال اور انیس احمد قائم خانی نے جلسہ گاہ کے انتظامات کے حوالے سے ذمہ داران اور کارکنان کو 26 نومبر کو ہونے والے جلسے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے عوامی آگاہی اور رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹاؤن ہمیشہ سے ایم کیو ایم کا قلعہ رہا ہے اور یہاں کے عوام ہر مشکل وقت میں ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور آنے والے وقتوں میں ماضی کی طرح ہمارا ساتھ دینگے اور مجھے امید ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گزشتہ دنوں کئے جانے والے جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑ کر یہ ثابت کردینگے کہ کورنگی سمیت پورا کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تھا اور رہیگا ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و سینٹرل آرگناٸزنگ کمیٹی انچارج فرقان اطیب و اراکین اور ٹاٶن آرگناٸزر و ٹاٶن کے ذمہ داران اور سابق حق پرست اراکین سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔
***
