November 6, 2023 12:42 pm
گلگت بلتستان کے عوام کو 76ویں یوم آزادی کی مبارکبا
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی گلگت بلتستان کے عوام کو 76ویں یوم آزادی کی مبارکباد
کراچی۔۔۔یکم نومبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گلگت بلتستان کے عوام کو 76ویں یوم آزادی گلگت بلتستان کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کے تاریخی دن گلگت بلتستان کے غیور عوام نے ریاستی غاصبین سے اپنے خطہ زمین کو آزاد کرایا،آج کا دن اہل گلگت بلتستان کے لئے مسرت کے ساتھ ساتھ عہدو ایثار کی تجدید کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو انکا حق انکے معیار کے مطابق ملنا چاہئے۔
٭٭٭٭٭
