جے یو آئی اور جی ڈی اے کے وفود سے ملاقات
مسلم امہ کیخلاف فلسطین سمیت پوری دنیا میں ہونے والے مظالم پر اب خاموش نہیں رہا جاسکتا،اراکین رابطہ کمیٹی
ہم سب اس وقت تک خاموش نہیں ہونگے کہ جب تک دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو انکے جائز حقوق کے حصول اور ان پر ہونے والے مظالم سے چھٹکارہ نہ مل جائے،اراکین رابطہ کمیٹی
عبدالرؤوف صدیقی اور محمد حسین کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی اور جی ڈی اے کے وفود سے ملاقات 20 اکتوبر کو ہونے والےفلسطین یکجہتی مارچ میں شرکی کی دعوت
کراچی۔۔۔18اکتوبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی عبدالرؤوف صدیقی کی وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے صدر مولانا عبدالکریم عابد سے انکے آفس میں ملاقات کی جبکہ رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے جی ڈی اے وفد سے انکے آفس پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عبدالرؤوف صدیقی اور محمد حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحت 20 اکتبور کو ہونے والے فلسطین یکجہتی مارچ کا دعوت نام پیش کرتے ہوئے وفود سے شرکت کی درخوات کی اور کہا کہ اسرئیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر کئے جانے والے ظلم کی ایک لمبی تاریخ ہے جس کو بیان نہیں کیا جا سکتا مسلم امہ کیخلاف پوری دنیا میں ہونے والے مظالم پر اب خاموش نہیں رہا جا سکتا اور ہم سب کو مل کر اپنے مسمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکی وہ آواز بنی ہے جسے چاہیں بھی تو کوئی دبا نہ سکے اور ہمیں ان مظالم کیخلاف دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کرنی ہے تاکہ انسانی حقوق کی سوئی ہوئی تنظیموں کو مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا پڑے اور ہم سب اس وقت تک خاموش نہیں ہونگے کہ جب دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو انکے جائز حقوق کے حصول اور مظالم سے چھٹکارہ نہ مل جائے۔اس موقع پر جے یو ایف اور جی ڈی اے کے رہنماؤں نے ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فلسطین یکجہتی مارچ میں پوری قوت کے ساتھ اس ریلی میں شریک ہونے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی جاوید حنیف، رکن رابطہ کمیٹی و سابق پارلیمانی لیڈر سندھ رعنا انصار اور سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ علی خورشیدی و دیگر بھی موجود تھے۔
***
