فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلنے والی ریل


ایم کیو ایم رابطہ کے اراکین کی مختلف مدارس، جامعات اور دارالعلوم کے منتظمین سے ملاقاتیں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلنے والی ریلی کا دعوت نامہ پیش کیا

کراچی۔۔۔18 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت جمعہ کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلنے والی ریلی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ نے فلسطینی عوام کے لئے نکالے جانے والی ریلی کے دعوت نامہ کراچی کے مختلف مدارس، جامعات اور دارالعلوم کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور ریلی کے دعوت نامہ پیش کیا۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی روف صدیقی نے سابق حق پرست صوبائی اسمبلی کے رکن عباس جعفری،عارف شاہ اور زہیر عابدی کے ہمراہ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور 20 اکتوبر بروز جمعہ کو شاہراہ فیصل پر فلسطینی عوام سے یکجہتی ریلی کا دعوت نامہ پیش کیا.اسی طرح رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے مذہبی امور کمیٹی کے ہمراہ مولانا شفیق الرحمن کشمیری مہتمم جامعہ صدیقیہ ناتھا خان گوٹھ اور مولانا عدنان قادری مہتمم جامعہ سبحانیہ قادریہ شاہ فیصل کالونی سے ملاقات کی اور 20 اکتوبر کو ہونیوالی فلسطین یکجہتی ریلی کا دعوت نامہ پیش کیا۔رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری نے مذہبی امور کمیٹی کے ہمراہ جماعت اہلحدیث پاکستان ساجد میر گروپ کے ناظم کراچی محترم اشرف قریشی سے ملاقات کی،علامہ اظہر نقوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور دربار سلطانی فیڈرل بی ایریا کے گدی نشین مولانا پرویز سے ملاقات کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے نکالے جانے والی ریلی کا دعوت نامہ پیش کیا۔جبکہ رکن رابطہ کمیٹی اشرف علی نے مذہبی امور کمیٹی کے ہمراہ جامعہ ابوبکر صدیق کے سربراہ مولانا اشرف گورمانی سے ملاقات کی، مشہور مذہبی اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور کی رہائش گاہ پر ان سے بھی ملاقات کی اور غرباء اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ محمد سلفی سے جامعہ ستاریہ میں ملاقات کر کے  فلسطینی عوام کیلئے ریلی کا دعوت نامہ پیش کیا۔اس موقع پر تمام عالم دین اور منتظمین نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کی جانے والی ایم کیو ایم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دعوت نامہ قبول کیا اور ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
***