فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت


اس قسم کی ریلیاں عالمی امن کے ذمہ داروں کے ضمیر کو جنجھوڑ نے کیلئے ایک ذریعہ بنتی ہیں لیکن مسلم امہ کے حکمرانوں کو اپنی ذمہ داری کو محسوس کرنا چاہئے،نسرین جلیل
 
ایم کیو ایم پاکستان کی سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کاوفد کے ہمراہ کراچی میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والی فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت
 
کراچی۔۔۔29نومبر2023ء
ایم کیو ایم پاکستان کی سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے وفد کے ہمراہ کراچی میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والی فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کی۔اس موقع پر نسرین جلیل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جارحیت اور بربریت مسلسل جاری ہے اور فلسطینی عوام بے یار و مدد گار کھلے آسمان کے نیچے موجود ہیں ان کی مادی اور اخلاقی مدد امت مسلمہ کا فرض ہے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور ضروری سہولیات نہ ہونے کے باعث وبائی امراض وہاں پھیل رہے ہیں جبکہ اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث بھوک اور افلاس بڑھ رہا ہے لہذا اس قسم کی ریلیاں عالمی امن کے ذمہ داروں کے ضمیر کو جنجھوڑ نے کیلئے ایک ذریعہ بنتی ہیں لیکن مسلم امہ کے حکمرانوں کو اپنی ذمہ داری کو محسوس کرنا چاہئے اور فلسطین کی مدد کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر اداروں میں موثر آواز اٹھانی چاہئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی کشور زہرہ،سید شکیل احمد، خالد سلطان،ارشد حسن،محمد شریف خان،رعنا انصار و دیگر بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭