فلسطین یکجہتی ریلی کے مرکزی کیمپ پر میڈیا بریفننگ
فلسطین پر ہونے والے مظالم کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی ریلی کا انعقاد کیا ہے اس ریلی کے ذریعے اسرائیلی جارہیت اور مظالم کے خلاف آواز اٹھانی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صرف امت مسلمہ کیلئے اکھٹا ہونا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
انسانیت عورتوں اور بچوں کیخلاف درندگی اور وحشیانہ سلوک پر ہونے دنیا بھر کے لوگوں کو دکھانا ہے کہ پورا کراچی اور پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
شاہراہِ فیصل پر تکلیف کیلئے عوام سے پیشگی معزرت اور گزارش ہے کہ کل ریلی کے انعقاد پر متبادل انتظام کریں، سید مصطفیٰ کمال
عوامی ریلی میں شرکت کر کے سپر پاور ممالک کو دکھا دیں کہ فلسطین کے مسئلے پر پوری قوم یکجا ہے، سید مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا فلسطین یکجہتی ریلی کے مرکزی کیمپ پر میڈیا بریفننگ سے خطاب
کراچی۔۔۔19اکتوبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام فلسطین یکجہتی ریلی کے مرکزی کیمپ پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا بریفننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی ریلی کا انعقاد کیا ہے اس ریلی کے ذریعے اسرائیلی جارہیت اور مظالم کے خلاف آواز اٹھانی ہے ایم کیو ایم سیاست کیلئے آواز بلند نہیں کر رہی بلکہ ایک امت مسلمہ کیلئے یہ ریلی نکال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ انسانیت کا مسئلہ ہے اور یہ وقت تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صرف امت مسلمہ کیلئے اکھٹا ہونا ہے بلکہ بھرپور تعداد میں یکجا ہوکر اس مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی ہے امت مسلمہ کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے اس کو اپنی ذمہ داری کا احساس رکھتے ہوئے اسرائیلی جارہیت اور درندگی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی میں بسنے والے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں پر فرض ہے کہ اس ریلی میں شرکت کر کے تمام امت مسلمہ کو دکھانا ہے یہ ہماری قومی غیرت کا مظاہرہ ہے یہ ریلی انسانیت عورتوں اور بچوں کے خلاف درندگی اور وحشیانہ سلوک کے خلاف ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف دنیا بھر کے لوگوں کو دکھانا ہے کہ پورا کراچی اور پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے پورے پاکستان کی نمائندگی یہ شہر کراچی کرتا ہے اور کل کی ریلی بھی تمام عوام کیلئے ہے۔ اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ معصوم بچوں عورتوں اور اسپتالوں پر بمباری ہورہی ہے اور امت مسلمہ کا یہ حق ہے اس درندگی کے خلاف آواز بلند کرے، انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کو دعوت عام دی ہے اس ریلی میں شرکت کریں اور اسرائیلی جارہیت اور درندگی کی مذمت کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شاہراہِ فیصل پر عوام سے گزارش ہے کہ کل ریلی کے انعقاد پر متبادل انتظام کریں اور عوام سے اپیل ہے کہ کوشش کریں اس عوامی ریلی میں شرکت کریں اور سپر پاور ممالک کو دکھا دیں کہ فلسطین کے مسئلے پر پوری قوم یکجا ہے یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور جہاں جہاں اسلامی ممالک ہیں سب مل کر اس مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹ کنوینر انیس احمد قائم خانی، عبد الوسیم و اراکین رابطہ کمیٹی اور حق پرست سینیٹر بھی موجود تھے۔
***
