فلسطین یکجہتی ریلی


ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین یکجہتی ریلی سے سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا خطاب

کراچی۔۔۔20اکتوبر 2023ء
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ریلی سے جمیل راٹھور نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے پاکستان میں خاموشی کو توڑا اور اس عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا اس مجمع کو اللہ اور انکے رسولﷺ بھی دیکھ رہے ہیں اور یہ بات بھی طے ہے کہ ارض فلسطین پر تا قیامت جہاد ہوتا رہے گا میں پاکستان کے حکمرانوں کو بھی کہتا ہوں کہ پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین افواج ہے پاکستان کے ہتھیار بہترین ہتھیار ہیں یہ کب کام آئیں گے۔ایرانی قونصلیٹ سے حسن نوریا نے کہا کہ آپ کے پڑوسی اور ہمسایہ ملک کے ایک شہری ہونے کی حیثیت سے مجھے اس ریلی سے خطاب کرنے کا شرف مل رہا ہے رسولﷺ کی حدیث ہے کہ اگر کوئی مدد کیلئے پکارے اور ہم لبیک نا کہیں تو ہم مسلمان نہیں،مسلمانوں کا قبلہ اول قبضے میں ہے، فلسطینی یہودیوں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں ملت اسلامیہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جیسے بھی ہو فلسطینیوں کی مدد اور اسرئیلیوں کیخلاف اٹھ کھرے ہوں۔جے یو آئی (ف)کے مفتی عطا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ اجتماع پوری دنیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھ روک لیں اور فلسطینیوں کی مدد کریں فلسطین اور غزہ میں بچوں زخمیوں اور اسپتالوں پر بمباری ہورہی ہے میری تمام دنیا سے اپیل ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کیخلاف آواز بلند کریں۔جنرل سیکریٹری سندھ علامہ راشد محمد سومرو نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کو اس عظیم الشان ریلی کے انعقاد پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کا اجتماع غزہ کو یہ پیغام دیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور اسرائیل پر لعنت بھیجتے ہیں قبلہ اول بھی ہمارا ہے اور یہ یہود اور اسرائیل خوار ہونگے۔علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج باطل کی شکست کاآغاز ہے آج پوری قوم فلسطینی مظلوموں کی آواز پر لبیک کہنے کیلئے یہاں جمع ہے غزہ میں جس خون کو چھپانا چاہا وہ پوری دنیا میں ظالم کو بے نقاب کر رہا ہے خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جا ئیگا آج یہ سر فروش غزہ کی ان معصوم کلیوں کیلئے نکلے ہیں جنہیں پھول بننے سے پہلے کچل دیا گیا غزہ کی جنگ آخری جنگ کا آغاز ہے حکومت نکلے نا نکلے عوام سڑکوں پر ہیں اگر حکمراں غزہ کے مظلوموں کیلئے نہیں اٹھے تو تاریخ تمہیں معاف نہیں کر ے گی آج تجدید عہد وفا کا دن ہے تمہاری وفاداری کا امتحان ہے اور مظلوموں کی حمایت میں نکلو۔ جی ڈی اے کی رہنما ناہید عباسی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت اور کارکنان کو آج کے پروگرام کی انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں میں پاکستانیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ٹوئیٹر، فیسبک سمیت سوشل میدیا کو اسرائیلی حکومت کے خلاف استعمال کریں ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ اسرائیل کے مظالم کو روکنے اور مسلمانوں کو انکا حق دلانے کیلئے اپنی آواز بلند کرنی ہے۔جی ڈی اے رہنماسردار عبدالرحیم نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم خود معاشی طور پر کمزور قوم ہیں لیکن بحیثیت مسلمان یہ قوم سب کچھ کر جائیگی میری پاکستانی حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ سفارتی محاذ بلخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی کی سطح پر آواز بلند کریں۔جمعیت اہلحدیث کے عبد الخاق فریدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو عظیم الشان ریلی کے انعقاد اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ایک امت کی حیثیت سے یہاں جمع کرنے پر مبارکباد پیش کر تے ہیں۔اے این پی کے شاہی سید نے ایم کیو ایم کی فلسطین یکجہتی ریلی کا انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مظلوموں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہیگی۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی کشور زہرا،اشرف قربان، انصار برنی ٹرسٹ کے انصار برنی، مسلم لیگ (ن) کے اسد عثمانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

٭٭٭٭٭