دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کے لیئے تقریب


ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم پر تمام مذاہب و عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد جمع ہیں، عبدالوسیم

جو قربانیاں ہمارے بڑوں نے دی ہیں ہمیں اس کی پاسداری کرنا ہوگی، عبد الوسیم

ہم آیندہ بھی ایم کیو ایم پاکستان کے پرچم تلے تمام مذاہب و مسالک کے تہوار اسی جوش و جذبے سے مناتے رہیں گے، حیدر عباس رضوی

ایم کیو ایم پاکستان واحد جماعت ہے جو تمام مزاہب کے تہواروں كو بھرپور جوش و خروش سے مناتی ہے، منگلہ شرما

ایم کیو ایم پاکستان شعبہ اقلیتی اُمور کے زیرِ اہتمام دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کے لیئے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں تقریب کا انعقاد

کراچی۔۔۔14نومبر2023ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شعبہ اقلیتی اُمور کے زیرِ اہتمام دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کے لیئے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم پر تمام مذاہب و عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد جمع ہیں، تہوار سال میں ایک مرتبہ آتا ہے اور ماضی کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے جو قربانیاں ہمارے بڑوں نے دی ہیں ہمیں اس کی پاسداری کرنا ہوگی اور آپس میں پیار و محبت سے رہنا ہوگا، رکنِ رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم آیندہ بھی ایم کیو ایم پاکستان کے پرچم تلے تمام مذاہب و مسالک کے تہوار اسی جوش و جذبے سے مناتے رہیں گے، اِس موقع پر سابق رُکن صوبائی اسمبلی منگلہ شرما نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان واحد جماعت ہے جو تمام مزاہب کے تہواروں كو بھرپور جوش و خروش سے مناتی ہے بلکہ ہندو برادری پر ہونے والے تمام مظالم پر ہر سطح پر آواز اٹھاتی ہے، دیوالی کی خوشی کے موقع پر اپنے غریب و نادار اور مساکین کو بھی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے۔ اِس موقع پر انچارج اقلیتی اُمور پطرس مسیح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تمام مذاھب کے عقائد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں تمام مذاھب کے تہوار عقیدت و احترام سے منائی جاتے ہیں۔ اس موقع پر اراکینِ رابطہ کمیٹی مطیع الرحمان، زاکر قریشی، بلقیس مختار، اور شعبہ اقلیتی امور کے اراکین بھی موجود تھے، بعد ازاں تقریب اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء میں تحائف تقسیم کیئے گئے