بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے وکلاء کے اعزاز عشائیہ


ہم پاکستان میں مکمل قانون کی بالادستی چاہتے ہیں جس میں تمام لوگوں کو برابر کا انصاف فراہم کیا جائے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ہمیں موقع ملا تو ہم پاکستان کو قائدِ اعظم کے اصولوں کے مطابق ایک ایسی ریاست بنائیں گے جہاں کسی کو کسی پر فوقیت نہیں ہو گی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

غیر قانونی اور جبری سزائیں ہمیں دی گئیں، آج بھی اسی امید کے ساتھ کھڑے ہیں کہ ایک دن پاکستان کی عدالتوں سے ہمیں انصاف ملے گا، سید مصطفی کمال

بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے وکلاء کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سید مصطفی کمال کا خطاب

کراچی۔۔۔05 نومبر 2023ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی رکن و سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر و بیرسٹر فروغ نسیم نے وکلاء اور ایم کیو ایم پاکستان لیگل ایڈ کمیٹی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال و اراکین رابطہ کمیٹی ،لیگل ایڈ کمیٹی اور کراچی کے وکلاء برادری نے شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں مکمل قانون کی بالادستی چاہتے ہیں جس میں تمام لوگوں کو برابر کا انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں موقع ملا تو ہم پاکستان کو قائدِ اعظم کے اصولوں کے مطابق ایک ایسی ریاست بنائیں گے جہاں کسی کو کسی پر فوقیت نہیں ہو گی، اس موقع پر سید مصطفی کمال نے کہا کہ وکلاء کا پاکستان میں بڑا اہم کردار رہا ہے لیکن آج تک عدالتوں سے ہمیں انصاف نہیں مل سکا انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان بلاجواز پابند سلاسل ہیں سالوں سالوں ہمارے کارکنان کے کیسز نہیں سنے جاتے غیر قانونی اور جبری سزائیں ہمیں دی گئیں لیکن پھر بھی ہم نے کبھی ریاست کیخلاف آواز بلند نہیں کی اور آج بھی اسی امید کے ساتھ کھڑے ہیں کہ ایک دن پاکستان کی عدالتوں سے ہمیں انصاف ملے گا۔