بجلی کی لوڈشیڈنگ پر امین الحق کا بیان۔
کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کا بیان۔
موسم گرما کی آمد پر ہی کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب شہریوں پر نازل کردیا ہے،امین الحق
شہر کے بیشتر علاقوں میں 8 گھنٹے سے 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،امین الحق
بجلی کی غیر اعلانیہ اور حد سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے،امین الحق
حکمرانوں نے کراچی کے شہریوں کیلئے بنیادی ضرورت کو بھی نایاب ترین شے بناکر رکھ دیا ہے،امین الحق
پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس اور بجلی کے بلز ادا کرنے والے شہری قرضے لیکر سولر لگاکر گزارا کررہے ہیں،امین الحق
کے الیکٹرک اور بے حس حکمران دودھ دینے والی گائے کو قتل کرنے کے در پر ہیں،امین الحق
کے الیکٹرک کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی پر وزراء کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،امین الحق
اگر حکمران طبقے نے کے الیکٹرک کو کراچی کے عوام کو بغاوت پر اکسانے کا ٹاسک دے دیا ہے تو کھل کر بتائے،امین الحق
کوئی بھی حکمران اور حکومت عوامی ردعمل کا سامنا نہیں کرسکتی لہذا حکمران ہوش کے ناخن لیں،امین الحق
