بچو دیوان کی سربراہی میں وفد کی آمد
ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں پاک مسلم الائنس کے سربراہ بچو دیوان کی سربراہی میں وفد کی آمد عام انتخابات میں بھر حمایت کا اعلان
کراچی۔۔۔03 نومبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں پاک مسلم الائنس کے سربراہ بچو دیوان کی وفد کے ہمراہ آمد سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک مسلم الائنس کے سربراہ دیوان نے آنے والے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سید مصطفی کمال سے عام انتخابات میں ملکر کام کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کراچی میں بسنے والے تمام بنگالی کمیونٹی کی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں کراچی کے تمام علاقوں کے بنگالی ایم کیو ایم کے کارکنان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر الیکشن کا کام کریں گے اور ایم کیو ایم کے منتخب امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔سید مصطفی کمال نے پاک مسلم الائنس کے تمام عہدیداران کی آمد کا اور عام انتخابات میں حمایت پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی و رکن رابطہ کمیٹی فرقان اطیب بھی موجود تھے۔
