این اے243،پی ایس112کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح


پاکستان پر 70سال سے قابض ہیں ان کا پاکستان کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ جاگیرداروں کا ٹولہ تھا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

 مضبوط،منظم ایم کیو ایم چاہتی ہے کے سب کو ساتھ لے کر چلے ہم خوشحالی کے سفر میں چاہتے ہیں کیماڑی ہمارے ساتھ کھڑا ہو،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کے یہ نامزد امیدوار آپ کی دوائیں بیچ کر روزی روٹی کمانے والے نہیں ہیں یہ حلقے کی خدمت کرینگے،سید مصطفی کمال

میں نے 300ارب اس شہر پر خرچ کرے آج ایم کیو ایم کا دشمن بھی مجھ پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ہے،سید مصطفی کمال

حلقہ این اے 243،پی ایس 112کے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا شرکاء سے خطاب 

کراچی۔۔۔24ستمبر2023ء

آج اتنی بڑی تعداد میں لوگ کسی وعدے پر نہیں ایک ارادے پر آئے ہیں اوریہ ارادہ اپنے حق کے لیے لڑنے اور ظلم کیخلاف کھڑے ہونے کا ہے اس جدوجہد کا حصہ بننے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ کا شکریہ کے آپ نے ہمیں موقع دیا آپ نے ایوانوں میں عام انسانوں کو پہنچانے کی جدوجہد میں شریک ہو رہے ہیں اہم یہاں الیکشن جیتنے نہیں آپ کا دل جیتنے آئے ہیں ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حلقہ این اے 243،پی ایس 112کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان پر 70سال سے قابض ہیں ان کا پاکستان کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ جاگیرداروں کا ٹولہ تھا کسی ہاری کسان کا بیٹا نہیں ایم کیو ایم کی تعریف یہ ہے کہ جس نے ایم کیو ایم کو ووٹ دیا اس کو بھی پانی ملا جس نے نہیں دیا اس کو بھی پانی ملا،انشاء اللہ یہ مضبوط،منظم ایم کیو ایم چاہتی ہے کے سب کو ساتھ لے کر چلے ہم خوشحالی کے سفر میں چاہتے ہیں کیماڑی ہمارے ساتھ کھڑا ہو اس کیماڑی کو پرا حق ہے کراچی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے چلے یہاں کے جو امیدوار ہیں ان کے پاس اپنے کردار کے علاوہ کسی چیز کی ڈگری نہیں ہمارا آپ سے وعدا ہے کہ ہم جیتیں یا نہیں جیتیں ہم یہاں دوبارا آپ کے پاس ضرور آئیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک پاکستان میں دو ہی قومیں ہیں ایک امیر اور ایک غریب جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے بچوں کے علاوہ ایوانوں میں مڈل کلاس طبقہ نہیں تھا ایم کیو ایم کی کوشش سے مڈل کلاس طبقہ بھی ایوان میں گیا۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں اس حلقے سے کھڑے ہوکر سامنے والو ں کو آج تک یہ نہیں کہا ہوگا کہ آپ ہمیں ووٹ دینا جیتنے کے بعد ہم نظر نہیں آئیں گے یہ آپ کا پانی آپ کو ہی بیچیں گے اگرپچھلے حکمرانوں کے وعدے 5فیصد بھی سچے ہوتے تو آج عوام گٹر میں گر مر نہیں رہے ہوتے، آج اسپتالوں میں دوائیں نہیں نلوں میں پانی نہیں ہے اگر آج حکمران نیک نیتی سے کام تو کراچی کا شمار ترقی کرنے والے شہریوں میں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اس شہر کے عوام جانتے ہیں جب میں اس شہر کا میئر بنا تھا تو دن رات یہاں کے عوام کے مسائل کو حل کیا اس علاقے کی تعمیر کیلئے کام کئے یہاں ڈیم بنائے،گوٹھوں کے لڑکوں کو سرکاری نوکریاں دیں بنا ایک پیسہ لئے لیا ری میں 60لاکھ گیلن پانی پہنچایا جب کوئی ڈائریکٹ لائن نہیں تھی عوام کشتیوں میں بیٹھ کر 50روپے میں فی گیلن پانی خرید کر لاتے تھے ایم کیو ایم کے میئر نے سمندر میں پانی کی لائن کے زریعے وہاں کے عوام کو پانی پہنچایا،ہم نے زبان مسلک ہر چیز سے بالاتر ہوکر اس شہر کی ترقی کیلئے کام کئے،آج یہ شہر دنیا کے چار بدترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے ہمارے دور میں دنیا کے 12تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل ہوگیا تھا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ میں آج یہاں کے عوام کو یہ یقین دلاتا ہوں ایم کیو ایم کے یہ نامزد امیدوار آپ کی دوائیں بیچ کر روزی روٹی کمانے والے نہیں ہیں یہ حلقے کی خدمت کرینگے یہ آپ کے حق کی آواز ایوانوں میں پہنچائیں گے اور یہاں کے عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھتے ہوئے حل کرینگے اب آپ کی ذمہ داری ہے کے ان کی جیت کو یقینی بنائیں ہر کارکن 10،10ووٹر بنائیں آپ 20 سے 25 ہزار ووٹ لوگوں سے ڈلوا سکتے ہیں سب اپنے اپنے حصے کا کام پورا کرے آپس میں رنگ نسل و زبان کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام مظلوم آپس میں یک زبان ہوکر کام کریں اگر یہ جیت جائیں گے تو آپ کے لیے کام کرینگے آپ اپنے گھر میں سو رہے ہونگے یہ کام کر رہے ہونگے کراچی میں ساری زبانیں بولنے والے ایم کیو ایم کے جھنڈے کے نیچے آ رہے ہیں اس شہر کے لوگوں میں اتنی طاقت کے وہ پورے پاکستان کے مسئلے یہاں سے حل کر سکتے ہیں سیاستدانوں نے اپنی حکومت چمکائی ہے ایم کیو ایم نے سب زبانیں بولنے والوں کو یکجا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور نظامت میں میں نے 300ارب اس شہر پر خرچ کرے آج ایم کیو ایم کا دشمن بھی مجھ پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ہے،آج کراچی کے ہر علاقے میں ایم کیو ایم کے دفاتر ہیں ہیں یہ مجمع لیاقت آباد کا نہیں ہاکس بے کے بلوچوں کا ہے آج کی ایم کیو ایم میں ہر زبان بولنے شامل ہے اور آنے والا وقت انشاء اللہ ایم کیو ایم کا ہوگا ۔ اس موقع پر نامزد امید وار برائے حلقہ این اے 243ھمایوں عثمان  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجتماع ایک تاریخی اجتماع ہے آج کے اجتماع میں کوئی بھی بریانی کی پلیٹ یا نوکری کے لالچ میں نہیں جمع ہوا ہے بلکہ ظلم کیخلا ف آواز بلند کرنے کیلئے جمع ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ  حکمرانوں یہاں کے عوام سے جو جھوٹے وعدے کئے گئے تھے ماضی کے لوگوں نے اب ان کے پورے ہونے کا وقت آگیا ہے انشاء اللہ ایم کیو ایم کی حکومت آنے کے بعد یہاں کے عوام کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔اس موقع پرنامزد امیدوار برائے حلقہ پی ایس 112فیاض الحق خان نے کہا کہ تمام کارکنان کو آج کے کامیاب جلسے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ایم کیو ایم ایک مظلوموں کی جماعت ہے اب ظالم بھاگنا شروع کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی، اراکین رابطہ کمیٹی،شبیر قائم خانی،سید شکیل احمد،ارشاد ظفیر و دیگر،انچارج سی او سی فرقان اطیب و اراکین سی او سی،کے ایم او سی کے انچارج و اراکین،ماڑی پور ٹاؤن و یو سی کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

٭٭٭٭٭