ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر وحدت


ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر وحدت سبحان غرباء اہلِحدیث کے وفد کی آمد اراکین رابطہ کمیٹی و دیگر سے ملاقات

کراچی۔۔۔18ستمبر2023ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر وحدت سبحان غرباء اہلِحدیث کے وفد کی علامہ عبدالخالق آفریدی کی سربراہی میں آمد اراکین رابطہ کمیٹی و دیگر سے ملاقات۔وفد میں علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمودی، عمران احمد سلفی، مولانا امیر عبداللہ محمدی،شیخ انجینئر عبدالغنی سمیت دیگر شامل جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، زاہد منصوری، اشرف، اراکین علماء کمیٹی بھی موجود تھے۔ملاقات میں عبدالخالق آفریدی نے کہا کہ آج سے تقریبا 50سال پہلے جو ملک کے حالات تھے وہ ایم کیو ایم قیام کے بعد سے بہتر ہوئے ہیں شہر کے امن کو بحال کرنا اور تمام مکاتب فکر کے علماء کو یکجا کرکے ایک گلدستہ بنانا ایم کیو ایم کا شعائرہے جو کے قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس نے بغیر پیسہ لئے علماء کو اعلیٰ ایوان تک پہنچایا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے آنے والے وفد کو ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہمارے مرکز تشریف لانا ہماری سیاسی جدوجہد کیلئے خوش آئند ہے ایم کیو ایم نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار اداکیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

٭٭٭٭٭