ایم کیو ایم کی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ریلی


ایم کیو ایم کی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ریلی میں پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی

کراچی۔۔۔20 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت شاہراہ فیصل پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلنے والی ریلی میں پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور ریلی سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اسرائیلی مظالم کی پر زور آواز میں مذمت کرتے ہوئے تمام لوگوں نے یک زبان ہوکر کہا کہ آج ایم کیو ایم اس خطے میں فلسطینی عوام کی مضبوط آواز بن کر سامنے آئی ہے جس پر ایم کیو ایم خراج تحسین کی مستحق ہے۔اس موقع پر فلسطینی عوام سے یکجہتی ریلی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،کلام کی تلاوت پاک قاری یونس نے کی جبکہ نعت رسول مقبول ناصر یامین نے پڑھی۔فلسطین یکجہتی ریلی سے خطاب کرنے والوں میں ایم کیو ایم کی رکن رابطہ کمیٹی کشور زہراہ، پیس کونسل پاکستان کے رہنما جمیل راٹھور علماء ، انصار العلماء کے مفتی عطا اللہ ، صدر جامعہ ابوبکر اشرف گورمانی، جمعیت اہل حدیث کے عبدالخالق فریدی ، جمعیت علماء اسلام ف کے جنرل سیکرٹری راشد سومرو ، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ حسن نقوی، شیعہ علماء کونسل کے عابد رضا عرفانی، پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم ، جی ڈی اے کی رہنماؤں میں ناہید اور سردار رحیم، پاکستان مسلم لیگ ن کے اسد عثمانی، اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید، راہے حو پارٹی کے رہنما اشرف میمن، انصار برنی، جے ڈی سی کے ظفر عباس،پاکستان مسلم لیگ الائنس کے بچو دیوان ، ہندو مذہبی اسکالر پروفیسر منوج چوہان ، ایرانی کونسل جنرل حسن نوریان سمیت کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، فاروق ستار، ڈپٹی کنوینرز و اراکین رابطہ کمیٹی دیگر ذمہ داران و کارکنان سمیت اہلیان کراچی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔