اسٹوڈنٹس گروانڈ میں جلسہ عام کی جھلکیاں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان لیاقت آباد ٹاؤن کے تحت اسٹوڈنٹس گروانڈ میں جلسہ عام کی جھلکیاں
کراچی ۔۔29 اکتوبر 2023
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان لیاقت آباد ٹاؤن کے تحت اسٹوڈنٹس گروانڈ میں جلسہ منعقدہ ہو ا جس سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے گروانڈ کے اطراف کی عمارتوں کو پارٹی پرچم سے سجایا گیا۔ پنڈال میں 15 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا اور اسٹیج پر ڈیجیٹل اسکرین نصب کی گئی۔ گراونڈ میں لائٹنگ اور ساونڈ کابہترین انتظام رکھاگیاجس کے باعث رات میں پنڈال دن کا سماںپیش کر رہا تھا اور عوام اور کارکنان نے ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ،جلسہ میں ہر عمر کے افراد ، خواتین ، بزرگ، نوجوان بچے، معزور افراد اور بزرگ افراد شریک ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں ایم کیوایم پاکستان کے پرچم تھامے ہوئے تھے جبکہ خواتین نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم کے رنگ کی چوڑیاں اورڈوپٹے پہن رکھے تھے جبکہ جلسے میں فلسطین کی عوام سے اظہار کے لئے عوام نے فلسطین کے پرچم اٹھائے رکھے تھے اور فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے رہے جلسہ گاہ جلسہ شروع ہونے سے پہلے عوام سے مکمل بھر چکا تھی اور تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ داران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے زریعے جلسے کی لمحہ بہ لمحہ خبروں سے عوام سے اگاہ کر رہے تھے
