October 17, 2023 2:46 pm
اورنگی ٹاؤن کے عوام سے اظہار تشکر
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا 15 اکتوبر کے کامیاب جلسے عام پر اورنگی ٹاؤن کے عوام سے اظہار تشکر،کارکنان و ذمہ داران کو خراج تحسین
کراچی۔۔۔16 اکتوبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 15 اکتوبر کے کامیاب جلسے عام پر اورنگی ٹاؤن کے عوام سے اظہار تشکر۔ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کا کامیاب جلسہ مخالفین کی نیندیں حرام کر گیا اور مستقبل کی تاریخ کا تعین بھی کر گیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اورنگی ٹاؤن کے کامیاب جلسہ پر ایم کیو ایم پاکستان اورنگی ٹاؤن کے عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور کارکنان و ذمہ داران اس کامیاب جلسہ کے انتظامات پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
***
