انتخابی دفاتر کے افتتاحی تقاریب کا سلسلہ شروع
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کے افتتاحی تقاریب کا سلسلہ شروع کردیاگیا
کراچی۔۔۔10نومبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کے افتتاح کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس سلسلے میں اسکیم 33 ٹاؤن، قصبہ علی گڑھ ٹاؤن ، نارتھ کراچی ٹاؤن ، ملیر ٹاؤن ، سوسائٹی ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، کورنگی ٹاؤن اور کورنگی زمان ٹاؤن کے مختلف یوسیز میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا گیا۔ انتخابی دفاتر کا افتتاح ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق ، کشور زہرہ ، عبدالقادر خانزادہ ، محمد حسین ، آسیہ اسحاق ، زاہد منصوری ، عبدالحسیب قریشی، ارشاد ظفیر ، حمید الظفر، مسعود محمود ، جاوید حنیف ، شاکر علی ، محمد ابو بکر ، صادق افتخار ، حسان صابر ، آفاق جمال و دیگر نے کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین نے آنے والے الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی کامیابی اور حق پرست شہیدوں کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔
