انصاف پسندپینل کی کامیابی پر مبارکباد


ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جامعہ کراچی میں ایمپلائز یونین کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ انصاف پسند پینل کی کامیابی پر مبارکباد

انصاف پسند پینل جامعہ کراچی کے ایمپلائز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام قانونی راستے اختیار کرے اور ایمپلائز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


کراچی۔۔۔22 ستمبر 2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جامعہ کراچی میں ایمپلائز یونین کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ انصاف پسند پینل کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انصاف پسند پینل جامعہ کراچی کے ایمپلائز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام قانونی راستے اختیار کرے اور ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ پینل کے منتخب نمائندے کو ووٹ دینے والے ایمپلائز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں، انہوں نے کہا کہ جس طرح جامعہ کراچی کے ایمپلائز نے ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ پینل کو جتوایا ہے اسی طرح عام انتخابات میں چھینی نشستیں بھی واپس لیں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا آغاز بھی جامعہ کراچی سے ہوا تھا اس سال انتخابات جیتنے کا آغاز بھی جامعہ کراچی سے ہوگیا ہے،جامعہ کراچی میں ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ پینل کی جیت ٹریلر ہے فلم عام انتخابات میں دکھائیں گے۔