انصاف پسند گروپ کی سید مصطفی کمال سے ملاقات


ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت یافتہ پینل کی جامعہ کراچی میں کامیابی عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کی کامیابی کا نقطہ آغاز ہے،سید مصطفی کمال 
 
کامیاب پینل ریٹارڈ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور سن کوٹے کو بحال کرانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرریگا،سید مصطفی کمال  
 
 انصاف پسند پینل کی کامیابی حق و انصاف کی کامیابی ہے،سید امین الحق
 
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس پر جامعہ کراچی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے پینل انصاف پسند گروپ کے اراکین کی سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال سے ملاقات
 
کراچی۔۔۔22ستمبر2023ء
 
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس پر جامعہ کراچی میں ہونے والے یونین کے انتخابات میں کامیاب پینل انصاف پسند گروپ کے کامیاب امیدواروں نے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال سے ملاقات کی۔پینل میں چیئر مین افتخار احمد ،صدر عرفان شاہ، جنرل سیکریٹری محمد شاہ اور اراکین شامل تھے پینل کی کامیابی پراراکین مٹھائی لیکر آئے تھے۔ اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت یافتہ پینل کی جامعہ کراچی میں کامیابی عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کی کامیابی کا نقطہ آغاز ہے ہم امید کرتے ہیں کامیاب پینل ملازمین اور ریٹارڈ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریگا بالخصوص سن کوٹے کو بحال کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرریگا اور کامیاب امیدوار ملازمین کے ساتھ اچھے سلوک کو روا رکھے گا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن و سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف پسند پینل کی کامیابی حق و انصاف کی کامیابی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ کامیابی کا یہ سفر جس کا آغاز جامعہ کراچی سے ہوا ہے انتخابات میں بھی جاری رہیگا اور ایم کیو ایم پاکستان اپنی فتح کے جھنڈے لہرائے گی۔اس موقع پر انصاف پسند پینل کے اراکین نے رابطہ کمیٹی کو مٹھائی کھلائی۔
 
٭٭٭٭٭